وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے شمسی توانائی کے استعمال کے لیے گوا کی ستائش کی

Posted On: 17 JUN 2023 8:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گوا انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے محکمے اور بجلی کے محکمے کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی ہے ، جن کے نتیجے میں صارف دوست پورٹل کے ذریعہ قابل رسائی شمسی پینل کی تنصیب کے لیے سبسڈی شروع کی گئی ہے۔  اس  قدم سے گوا کے لوگوں کو بجلی پیدا کرنے کے لیے ماحول دوست طریقے اپنانے کی ترغیب ملے گی۔

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

"گوا کو سورج کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یہ مشترکہ کوشش پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6249



(Release ID: 1933158) Visitor Counter : 88