نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزارت کھیل نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے بورڈنگ اور لوجنگ کے زیادہ سے زیادہ معیار کی حد میں 66 فیصد کا اضافہ کیا
Posted On:
16 JUN 2023 3:43PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے ہندوستانی ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز کے لیے بورڈنگ اور لوجنگ کی زیادہ سے زیادہ رقم کی حد میں 66 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
یہ صرف بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے لیے ہے، جو وزارت کی قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے لیے معاونت کی اسکیم (این ایس ایف) کے تحت ہے۔
نئے نظرثانی شدہ اصول کے تحت، بیرون ملک منظور شدہ مقابلوں (غیر ملکی ایکسپوزر) کے لیے سفر کرنے والے کھلاڑی اور معاون عملہ اب یومیہ 250 امریکی ڈالر کے حقدار ہوں گے، جو کہ یومیہ 150 امریکی ڈالر کے پہلے کے معمول سے 66 فیصد زیادہ ہے۔
یہ نظرثانی این ایس ایف کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ مقابلوں کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی (ایل او سی) کی طرف سے مقرر کردہ بورڈنگ اور قیام کے نرخ یومیہ 150 امریکی ڈالر کی موجودہ حد سے زیادہ ہیں۔ بورڈنگ اور لوجنگ کے یہ اصول نومبر 2015 میں طے کیے گئے تھے اور ان پر نظر ثانی ہوئے آٹھ سال ہو چکے ہیں۔
بورڈنگ اور لوجنگ کے لیے حد میں اضافے کے ساتھ، این ایس ایف مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں مقابلہ کرنے اور ملک کی نمائندگی کرتے وقت کھلاڑیوں کے لیے معقول حد تک بہتر رہائش کا بندوبست کر سکیں گے۔
مزید برآں، حالیہ رجحانات کے مطابق، بین الاقوامی مقابلوں کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹیاں (ایل او سی) حصہ لینے والی ٹیموں کو محض بورڈنگ اور لوجنگ کے بجائے مکمل مہمان نوازی کا پیکیج دے رہی ہیں جیسا کہ پہلے تھا۔
پیکیج میں بورڈنگ، لوجنگ (قیام)، مقامی نقل و حمل، اور بعض مواقع پر داخلہ فیس بھی شامل ہے۔ پیکیج کی کل قیمت 150 امریکی ڈالر فی شخص فی دن سے بہت زیادہ ہے۔ ان تحفظات کی وجہ سے 2015 میں طے شدہ بورڈنگ اور لوجنگ کے اصولوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6216
(Release ID: 1932953)