کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ اس کے فوائد  بنیادی ڈھانچے سے آگے ملک کو حاصل ہو سکیں: جناب پیوش گوئل


کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  ڈی پی آئی آئی ٹی  اور 8 وزارتوں کے ساتھ پی ایم گتی شکتی پر  میٹنگ کی صدارت کی

زراعت کے سیکٹر  کی  پی ایم گتی شکتی کے مربوط فریم ورک کو استعمال کرتے ہوئے، کوآپریٹو اور اسٹارٹ اپ کی مشترکہ سہولیات قائم کر کے مدد کی جائے گی: جناب پیوش گوئل

Posted On: 15 JUN 2023 1:17PM by PIB Delhi

 کامرس  وصنعت ، صارفین کے امور  ، خوراک و تقسیم عامہ  اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل  نے کہا ہے کہ  پی ایم گتی شکتی  کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ اس کے فوائد  بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر سے آگے  ملک کو حاصل ہوسکیں۔ جناب گوئل  نے کل شام نئی دہلی میں  ڈی پی آئی آئی ٹی  اور 8  متعلقہ وزارتوں کے ساتھ  پی ایم گتی شکتی  میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے  لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف  نے  شرکت کرنے والی وزارتوں  / محکموں  پر زور دیا کہ وہ  بھارت کے بنیادی ڈھانچے  اور اقتصادی ترقی میں مزید تیزی لانے کے لئے  مربوط پلیٹ فارم کی مکمل صلاحیت کا استعمال کریں۔

 جناب گوئل نے کہا کہ  کوآپریٹوز اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ پی ایم گتی شکتی  کے مربوط  فریم ورک   اور  نیشنل  ماسٹر پلان  (این ایم پی)  کے اعداد  وشمار کو استعمال کرتے ہوئے  زرعی آراضی پر مشترکہ  سہولیات قائم کر کے  زرعی  سیکٹر  کی  مدد کی جاسکتی ہے۔ وزیر موصوف نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  پی ایم گتی شکتی کے تحت  ایرا ڈولپمنٹ ایپروچ  کو  نیتی آیوگ  کے  امنگوں  والے  اضلاع  کے  لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 میٹنگ میں  صنعت  اور  اندرونی تجارت  کے فروغ  کے محکمے  (ڈی پی  آئی آئی ٹی)  کے سینئر  عہدیداروں  کے علاوہ  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، وزارت ریلوے ، بندرگاہوں، جہاز رانی  اور آبی گزر گاہوں کی وزارت، شہری  ہوا بازی کی وزارت، بجلی ، پیٹرولیم  اور قدرتی گیس کی وزارت، ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی او ٹی)،  نئی  اور قابل تجدید  توا نائی  کی وزارت ، بھاسکر آچاریہ  نیشنل  انسٹی ٹیوٹ  فار  اسپیس  ایپلی کیشن اینڈ  جیو  انفارمیٹکس (بی آئی ایس  اے جی – این)  اور قومی صنعتی  راہداری ترقیاتی کارپوریشن  (این آئی  سی ڈی سی)  کے نمائندوں  نے شرکت کی۔

ڈی پی  آئی آئی ٹی  کی  اسپیشل سکریٹری  محترمہ سومیتا  ڈاورا نے  این ایم پی  کے  اعداد وشمار کی کوالٹی  کو بہتر بنانے ، ڈاٹا  لیئرس کا معیار قائم کرنے ، کوالٹی  کو بہتر بنانے کا منصوبہ (کیو آئی پی) اور  بہتر  منصوبہ بندی کا نظام قائم کرنے  میں  پی ایم گتی شکتی  کی پیش رفت  کا جائزہ  پیش  کیا۔ سماجی  سیکٹر کی منصوبہ بندی  کے لئے  این ایم پی  کے استعمال کی  حوصلہ افزائی  کرنے کی خاطر  پانچ  نئی  وزارتوں کو  پی ایم گتی شکتی میں  شامل کرنے کی تجویز  پیش کی گئی، جو  پہلے سے موجود  سماجی سیکٹر  کے  14  محکموں /  وزارتوں کے علاوہ ہیں،  تاکہ  ملک میں  سماجی اقتصادی ترقی  کو تیز کیا جاسکے۔ گھریلو  لاجسٹکس کے ماحول کو بہتر بنانے کے علاوہ  ڈی پی آئی آئی ٹی  ایگزم  لاجسٹکس کو بہتر بنانے کے لئے بھی مسلسل کام کر رہی ہے۔ ایک  ایگزم لاجسٹکس گروپ  دیگر متعلقہ  محکموں  /  وزارتوں  کے ساتھ  مل کر قائم کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے  لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی)  کے تمام پیمانوں  پر  ملک کی کارکردگی  کو بہتر بنانے کے لئے ایک ایکشن پلان  جلد ہی  تیار کیا جائے گا  اور اس پر عمل کیا جائے گا۔ جی ایس  ٹی این  ڈاٹا  کے ساتھ  یونیفائڈ  لاجسٹکس انٹر  فیس پلیٹ فارم  (یو ایل آئی پی)  کے ساتھ  مربوط  کر کے  کارگو  کی شروع  سے آخر تک کثیر ماڈل  والی ٹریکنگ  کو یقینی بنانے  کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مرکزی تربیتی اداروں  میں   پی ایم گتی شکتی  پر  تربیتی ماڈیولز  کے ذریعہ  ریاستی سطح  کے عہدیداروں  کی صلاحیت سازی کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

بنیادی ڈھانچے  کو ترقی کا انجن  سمجھتے ہوئے  اور   بنیادی ڈھانچے کی  ترقی کے لئے  ‘مکمل حکومت’ کے طریقہ کار  کی ضرورت  کو سمجھتے ہوئے  پی ایم گتی شکتی  نیشنل ما سٹر پلان (این ایم پی) اکتوبر  2021  میں  شروع کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-6175



(Release ID: 1932551) Visitor Counter : 115