جل شکتی وزارت
نائب صدر جمہوریہ 17 جون 2023 کو چوتھے قومی آبی ایوارڈ سے نوازیں گے
جل شکتی کی وزارت نے 11 زمروں میں 41 فاتحین کا اعلان کیا
بہترین ریاست کا انعام مدھیہ پردیش کو جبکہ بہترین ضلع کا ایوارڈ اوڈیشہ کے گنجام ضلع کو دیا جائے گا
Posted On:
15 JUN 2023 11:40AM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب جگدیپ دھنکھر 17 جون 2023 کو وزارت جل شکتی کے آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر) کی جانب سے نئی دہلی میں وگیان بھون کے پلینری ہال میں منعقد ہ ایک ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں چوتھے قومی آبی ایوارڈ سے نوازیں گے۔ محکمہ نے 11 زمروں پر مشتمل چوتھے قومی آبی ایوارڈ، 2022 کے لیے کل 41 فاتحین کا اعلان کیا ہے، جن میں مشترکہ فاتحین بھی شامل ہیں۔ مخصوص زمروں میں ہر ایوارڈ جیتنے والے کو ایک توصیفی سند اور ٹرافی کے ساتھ ساتھ نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
بہترین ریاست کا پہلا انعام مدھیہ پردیش کو دیا جائے گا جبکہ اوڈیشہ کے گنجام ضلع کو بہترین ضلع کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ریاست تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع کے جگنادھا پورم گاؤں پنچایت کو بہترین گاؤں پنچایت سے نوازا جائے گا۔ چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن، چندی گڑھ کو بہترین شہری بلدیاتی ادارے کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ہریانہ کے گروگرام میں واقع ایڈوانس واٹر ڈائجسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو بہترین میڈیا سے نوازا جائے گا۔ مہسانہ، گجرات کے جمعیت پورہ پرائمری اسکول کو بہترین اسکول کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ کیمپس کے استعمال کے لیے بہترین ادارہ کا ایوارڈ ریاسی، جموں و کشمیر کے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کو دیا جائے گا۔بہار کے بیگوسرائے میں واقع برونی تھرمل پاور اسٹیشن بہترین صنعت کے ایوارڈسے نوازا جائے گا۔ ادے پور، راجستھان کے ارپن سیوا سنستھان کو بہترین این جی او کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور نرمدا، گجرات کےسنجیونی پیات سہکاری منڈلی لمیٹڈ کو بہترین واٹر یوزر ایسوسی ایشن سے نوازا جائے گا۔
سی ایس آر سرگرمیوں کے لیے بہترین صنعت کا ایوارڈ نوئیڈا، اتر پردیش کے ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز لمیٹڈکو دیا جائے گا۔
چوتھے قومی آبی ایوارڈ ، 2022 کے لیے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
حکومت کے 'جل سمریدھ بھارت' یا 'آبی خوشحال ہندوستان' کے وژن کو بروئے کار لانے کے لیے جاری ملک گیر مہم کے ایک حصے کے طور پر، قومی آبی ایوارڈ مختلف افراد اور تنظیموں کے ذریعہ کیے گئے اچھے کام اور کوششوں کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ اس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں پانی کے استعمال کے بہترین طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ تقریب تمام لوگوں اور تنظیموں کو ایک مضبوط شراکت قائم کرنے اور آبی وسائل کے تحفظ اور انتظامی سرگرمیوں میں عوامی شرکت کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، جل شکتی کی وزارت نے قومی سطح پر پانی کے انتظام اور پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی۔ ملک میں آبی وسائل کے نظم و نسق کے سلسلے میں ایک جامع نقطہ نظر اپنانے کے لیے مختلف شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے، ایک جامع قومی آبی ایوارڈ کا قیام ضروری سمجھا گیا۔ اسی مناسبت سے، 2018 میں پہلے قومی آبی ایوارڈ کا آغاز ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آرکے ذریعہ کیا گیا۔ دوسرا اور تیسرا قومی آبی ایوارڈسال 2019 اور 2020 کے لیے دیا گیا تھا۔ 2021 میں کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے یہ ایوارڈ نہیں دیے گئے تھے۔
سال 2022 میں، وزارت داخلہ کے راشٹریہ پرسکار پورٹل پر 30 جولائی 2022 کو چوتھے قومی آبی ایوارڈز کا آغاز کیا گیا۔ 31 اکتوبر 2022 کو آخری تاریخ تک کل 868 درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ مرکزی آبی کمیشن اور زیر زمین پانی کے مرکزی بورڈ کے ذریعہ شارٹ لسٹ کی گئی درخواستوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد تمام 11 زمروں کے مشترکہ فاتحین سمیت 41 فاتحین کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ م ص (
(Release ID: 1932506)
Visitor Counter : 171