صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے گجرات کے کچھ میں آنے والے سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا


تیاری سے متعلق صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے بھج ایئرپورٹ   اسٹیشن کا دورہ کیا

مرکزی وزیر صحت نے اسپتالوں میں جاکر ایمرجنسی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا

کچھ میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس فراہم کرنے والے 108 ڈرائیوروں سے بات چیت کی

Posted On: 14 JUN 2023 4:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت اور خاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج کچھ میں سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔  سمندری طوفان بپرجوائے کو ‘‘بہت خطرناک سمندری طوفان’’ کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور یہ آج یعنی 15 جون کو گجرات کے ساحل سے ٹکرانے والا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026Q0X.jpg

مرکزی وزیر صحت نے آج بھج ایئرپورٹ اسٹیشن پہنچ کر وہاں ہندوستانی فضائیہ کی ‘گروڑ’ ایمرجنسی رسپانس ٹیم  کے ذریعے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔  جائزہ لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمارے جوانوں نے سمندر ی طوفان سے جان و مال کو درپیش خطرات کے مدنظر تمام حفاظتی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔’’

ڈاکٹر منڈاویا نے بعد میں بھج کے کے کے پٹیل سپراسپیشلٹی ہاسپٹل  پہنچ کر ایمرجنسی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کچھ کے ضلعی سرکاری اسپتالوں ، ٹرسٹ کے ذریعے چلائے جانے والے اسپتالوں اور علاقے کے دیگر اسپتالوں میں  آکسیجن، وینٹی لیٹر اور انتہائی طبی نگہداشت  کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

مرکزی وزیر صحت نے طبی سہولیات سے متعلق ان تیاریوں کا بھی جائزہ لیا، جو سمندری طوفان آنے کے بعد ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دستیاب کرائی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030H2G.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HQ6S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VT6Y.jpg

ڈاکٹر منڈاویا نے کچھ میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس فراہم کرنے والے 108 ڈرائیوروں سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ ‘‘ان کے جوش اور مدد کے جذبہ کو دیکھ کر اعتماد بڑھا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HVNJ.jpg

مرکزی وزیر صحت نے بھروسہ دلایا کہ ‘‘ عزت مآب وزیراعظم کی رہنمائی میں سمندری طوفان بپرجوائے سے نمٹنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے تمام ممکنہ انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ’’

************

ش ح۔ق ت۔ت ع

 (U: 6159)



(Release ID: 1932488) Visitor Counter : 91