صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے گجرات میں طوفان ’بیپرجوئے‘پر تیاریوں کے اقدامات کا جائزہ لیا
طوفان سے نمٹنے کی تیاری کے لئے گجرات کو مرکزی امداد کی یقین دہانی کرائی
ریاستوں اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے علاقائی دفاتر کے ساتھ مل کر طوفان کی صورتحال پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے
سینٹرل میڈیکل کوئک رسپانس ٹیم کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے
Posted On:
13 JUN 2023 3:04PM by PIB Delhi
صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج گجرات کے بھج میں گجرات کے وزیر صحت جناب رشی کیش گنیش بھائی پٹیل کے ساتھ طوفان ’بیپرجوئے‘ پر مرکز اور گجرات ریاستی انتظامیہ کے ذریعے کی جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔
طوفان بیپرجوئے ایک ’’انتہائی خطرناک سائیکلونک طوفان‘‘کے 15جون کو گجرات ساحل سے گزرنے کی امید ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت مغربی ساحل کی تمام ریاستوں (گجرات سمیت)میں اپنے علاقائی دفاتر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاکہ طوفان کے لئے ریاستوں کو ان کی تیاریوں میں حسب توقع امداد فراہم کرنے کے احکامات دیئے جاسکیں۔اب تک وزارت صحت کو اس طرح کی کوئی درخواست نہیں بھیجی گئی ہے۔
چھ کثیر رخی موضوعات مرکزی فوری رد عمل طبی ٹیم (ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال، نئی دہلی؛ ایل ایچ ایم سی ، نئی دہلی؛ صفدر جنگ اسپتال نئی دہلی؛ایمس (نئی دہلی)؛ ایمس (جودھ پور) اور ایمس (ناگپور)سے جمع کرکے ایمرجنسی دیکھ بھال اور خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی متاثرہ آبادی کو نفسیاتی دیکھ بھال اور مدد مہیا کرنے کے لئے نِمہانس ، بنگلورو کی ٹیمیں بھی اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
تمام ریاستوں نے مربوط نگرانی پروگرام (آئی ڈی ایس پی)کو طوفان کے بعد کسی بھی وبائی ممکنہ بیماری کے حملے کا وقت پر پتہ لگانے کے لئے ریاست ؍ضلع نگرانی اِکائیوں کے توسط سے قدرتی آفات کے بعد مرض –نگرانی کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ریاستوں کے ذریعے کسی بھی رسد کی ضرورت کے معاملے میں میسرز ایل ایل ایل لائف کیئر لمٹیڈ کو اس کی سپلائی کا کام سونپا گیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت طوفان کی صورتحال کی باریکی سے نگرانی کررہی ہے اور کسی بھی صحت ہنگامی صورت حال کے لئے تیار رہنے کی غرض سے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6107)
(Release ID: 1932073)
Visitor Counter : 111