وزیراعظم کا دفتر

روزگار میلہ کے تحت وزیر اعظم 13جون کو سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والے تقریباً 13000ملازمین کو تقرر نامے تقسیم کریں گے

Posted On: 12 JUN 2023 4:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13جون کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو واردین ملازمین کو تقریباً 7000تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر ان ملازمین سے بھی خطاب کریں گے۔

روزگار میلہ ملک بھر میں 43مقامات پر منعقد ہوگا۔ اس پہل کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے افراد مختلف محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے جن میں محکمہ مالی خدمات، محکمہ ڈاک، محکمہ اسکولی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، محکمہ ریونیو، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ جوہری توانائی، وزارت ریلوے، آڈٹ اور اکاؤنٹس، جوہری توانائی کا محکمہ اور وزارت داخلہ شامل ہیں ۔

روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے وعدے کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں حصہ لینے کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

نئے بھرتی ہونے والوں کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی مل رہا ہے، جہاں 400 سے زیادہ ای لرننگ کورسز 'اینی وہر اینی ڈیوائس' لرننگ فارمیٹ کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6067



(Release ID: 1931725) Visitor Counter : 110