وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بستی میں ڈیجیٹل لائبریری کی پہل  کی ستائش کی

Posted On: 09 JUN 2023 7:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے کہا کہ بستی اتر پردیش میں ڈیجیٹل لائبریری کی پہل مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو بہت زیادہ فوائد فراہم کرے گی۔

جناب مودی بستی کے  رکن  پارلیمنٹ  جناب ہریش دویدی کے ایک ٹویٹ پر ردعمل  ظاہر کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’شاندار  پہل! نوجوان اور مسابقتی امتحانات میں شامل ہونے کے لیے  بستی کی  یہ ڈیجیٹل لائبریری بہت فائدہ مند ثابت ہونے والی ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6004


(Release ID: 1931153) Visitor Counter : 139