تعاون کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے 2000 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کو ملک بھر میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے


یہ فیصلہ آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی کیمیکل اور کھاد کے وزیر جناب منسکھ ایس منڈاویہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں لیا گیا جس میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کو کھولنے کے لیے ملک بھر میں 2000 پی اے سی ایس کی نشاندہی کی جائے گی

اس سال ایک ہزار کیندر،  جن اوشدھی کیندر اگست تک اور 1000 دسمبر تک کھولے جائیں گے

اس اہم فیصلے سے نہ صرف پی اے سی ایس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور  دیہی علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ لوگوں کو، خاص طور پر وہاں رہنے والوں کو سستی قیمتوں پر ادویات بھی دستیاب ہوں گی

Posted On: 06 JUN 2023 6:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے 2000 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کو ملک بھر میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ اور اشتراک باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی آج نئی دہلی میں کیمیکل اور کھاد کے وزیر جناب منسکھ ایس منڈاویہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لیے ملک بھر میں 2000 پی اے سی ایس کی نشاندہی کی جائے گی۔ 1000 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اس سال اگست تک اور 1000 دسمبر تک کھولے جائیں گے۔ اس اہم فیصلے سے نہ صرف پی اے سی ایس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ لوگوں کو خاص طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو سستی قیمتوں پر ادویات بھی دستیاب ہوں گی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت اشتراک باہمی، سیکرٹری محکمہ کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر اور وزارت اشتراک باہمی اور محکمہ کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرز کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ملک بھر میں اب تک 9400 سے زیادہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولے جا چکے ہیں۔ ان جن اوشدھی کیندروں میں 1800 قسم کی دوائیں اور 285 دیگر طبی آلات دستیاب ہیں۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں پر دوائیں برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں 50فیصد سے 90فیصد کم شرح پر دستیاب ہیں۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لیے انفرادی درخواست دہندگان کے لیے اہلیت کا معیار ڈی فارما/بی فارما  ہونا ہے۔ کوئی بھی تنظیم، این جی او، خیراتی تنظیم اور ہسپتال اس کے لیے ڈی فارما/بی فارما ڈگری ہولڈرز کا تقرر کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لیے کم از کم 120 مربع فٹ جگہ یا تو نجی ملکیت یا کرائے پر دستیاب ہونی چاہیے۔ جن اوشدھی کیندر کے لیے درخواست کی فیس 5000 روپے ہے۔ خواتین کاروباری، دیویانگ، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور سابق فوجی خصوصی زمرے کے تحت آتے ہیں۔ خواہش مند اضلاع، ہمالیائی پہاڑی علاقہ، شمال مشرقی ریاستیں اور جزائر خاص علاقوں میں ہیں۔ خصوصی زمروں اور خصوصی علاقوں کے درخواست دہندگان کے لیے درخواست کی فیس میں چھوٹ ہے۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کے لیے ترغیب کی رقم 5 لاکھ روپے ہے (ماہانہ خریداری کا 15فیصد یا زیادہ سے زیادہ 15,000 روپے ماہانہ)۔ ایک بار کی اضافی ترغیب  2 لاکھ روپے کی رقم بھی خصوصی زمروں اور علاقوں میں آئی ٹی اور انفراسٹرکچر کے اخراجات کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔

*****

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5885



(Release ID: 1930354) Visitor Counter : 107