امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے،3 مئی 2023 اور اس کے بعد ریاست منی پورمیں ہونے والے تشدد کے واقعات کی، تحقیقاتی کمیشنوں کے قانون 1952 کے تحت ،ایک انکوائری کمیشن کو نوٹیفائی کیا


اس کمیشن کی صدارت گواہاٹی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس اجے لامباکریں گے؛ جناب ہمانشو شیکھر داس آئی اے ایس (ریٹائرڈ) اور جناب الوکا پربھاکر آئی پی ایس (ریٹائرڈ) کمیشن کے ممبر ہوں گے

Posted On: 04 JUN 2023 6:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے،3 مئی 2023 اور اس کے بعد ریاست منی پورمیں ہونے والے تشدد کے واقعات کی، تحقیقاتی کمیشنوں کے قانون 1952 کے تحت ،ایک انکوائری کمیشن کو نوٹیفائی کیا۔اس کمیشن کی صدارت گواہاٹی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس اجے لامباکریں گے؛ جناب ہمانشو شیکھر داس آئی اے ایس (ریٹائرڈ) اور جناب الوکا پربھاکر آئی پی ایس (ریٹائرڈ) کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

یہ کمیشن تشدد کے اسباب اور تشدد پھیلنے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا، جو منی پور میں ہوا ہے۔ یہ اس بات کی بھی تحقیقات کرے گا کہ آیا کسی ذمے دار اتھارٹی یا فرد کے ذریعے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی تو نہیں برتی گئی ہے۔

وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے 29 مئی 2023 سے 23 جون 2023 کے دوران منی پور کا دورہ کیا تھا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقاتی کمیشن مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کمیشن،مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ جلد از جلد پیش کرے گا ۔ البتہ، اس کی رپورٹ اپنی پہلی میٹنگ کی تاریخ سے چھ مہینے کے اندر اندر پیش کی جانی چاہئے۔ اس کمیشن کا ہیڈکوارٹر امپھال میں ہوگا۔

*****

U.No.5808

(ش ح - اع - ر ا)  


(Release ID: 1929775) Visitor Counter : 124