وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 5 اور 6 جون 2023 کو امریکہ اور جرمن کے اپنےہم منصبوں کے ساتھ نئی دہلی میں باہمی امور کی بات چیت کریں گے
دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گی
Posted On:
03 JUN 2023 10:02AM by PIB Delhi
امریکی دفاعی سکریٹری جناب لائیڈ آسٹن او جرمن کے وفاقی وزیر دفاع جناب بورس پسٹوریس، رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لئے نئی دہلی آرہے ہیں۔ رکشا منتری، امریکی دفاعی سکریٹری کے ساتھ 05 جون 2023 کو ملاقات کریں گے جبکہ جرمن وفاقی وزیر دفاع سے 06 جون کو بات چیت کریں گے۔ دونوں میٹنگوں کے دوران صنعتی تعاون پر توجہ دینے کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کے متعدد امور پر بات چیت کا امکان ہے۔
امریکی سکریٹری دفاع 4 جون کو دو روزہ دورے پر سنگاپور سے یہاں پہنچیں گے۔ سکریٹری آسٹن کا بھارت کا یہ دوسرا دورہ ہوگا ، اس سے پہلے انھوں نے مارچ 2021 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔
جرمن وفاقی وزیر بھارت کا چار روزہ دورہ 5 جون سے شروع کریں گے۔ وہ انڈونیشیا سے یہاں پہنچیں گے۔ جناب بورس پسٹوریس کا رکشا منتری کے ساتھ میٹنگ کے علاوہ نئی دہلی میں انوویشن فار ڈیفنس ایکسیلینس (آئی ڈیکس) کے ذریعے منعقد ایک پروگرام میں چند دفاعی اسٹارٹ اپس سے ملاقات کرنے کا بھی امکان ہے۔ 07 جون کو وہ ممبئی جائیں گے، جہاں وہ مغربی بحریہ کمان کے ہیڈ کوارٹرس اور مژگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈجائیں گے۔
******
ش ح۔ ن ر (03.06.2023)
U NO:5791
(Release ID: 1929575)
Visitor Counter : 136