وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مئی  2023 میں1,57,090 کروڑ روپے  کا مجموعی جی ایس ٹی  ریوینیو حاصل ہوا سال بہ سال  12 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا


متواتر  14 مہینوں تک ماہانہ جی ایس ٹی ریوینیو 1.4 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ  رہا ، جی ایس ٹی   کی شروعات کے بعد سے پانچویں بار  1.5 لاکھ کروڑ  کے ریوینیو کو عبور کیا

سامان کی درآمد سے  سال بہ سال ریوینیو  12 فیصد زیادہ اور گھریلو لین دین (خدمات کی درآمد سمیت) سے حاصل ہونےو الا ریوینیو   سال بہ سال 11فیصد زیادہ

Posted On: 01 JUN 2023 4:32PM by PIB Delhi

ماہ مئی  2023  میں جمع ہونے والا مجموعی  اشیا اور خدمات کا ٹیکس (جی ایس ٹی)  ریوینیو  157090 کروڑ  روپے  رہا ہے جس میں سی جی ایس ٹی28411 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی  35828 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 81363 کروڑ روپے ہے (بشمول41772 کروڑ روپے سامان کی درآمد پر جمع ہوئے)  اور سیس11489 کروڑ  روپے(بشمول  1057 کروڑ روپے  جو کہ سامان کی درآمد پر جمع ہوا) رہا ہے۔

حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے طور پر 35369 کروڑ  روپے سی جی ایس ٹی اور  29769 کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی سے ایس جی ایس ٹی  طے کئے ہیں۔ ماہ مئی  2023  میں باقاعدہ تصفیہ کے بعد مرکز اور ریاستوں کا کل ریوینیو سی جی ایس ٹی کے لیے  63780کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے  65597 کروڑ  روپے رہا ہے۔

ماہ مئی  2023  کا ریوینیو پچھلے سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی کے ریوینیو سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ اس ماہ کے دوران اشیا کی درآمد سے حاصل ہونے والا ریوینیو  12فیصد زیادہ رہا اور گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والا ریوینیو  (بشمول خدمات کی درآمد ) پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والے ریوینیو سے 11 فیصد زیادہ  رہا ہے۔

مندرجہ ذیل چارٹ موجودہ سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی ریوینیو میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ جدول  مئی  2022 کے مقابلے میں  مای مئی  2023  میں ہر ریاست میں جمع کیے گئے جی ایس ٹی کے ریاست وار اعداد و شمار دکھاتی ہے۔

 

مئی  2023 کے دوران جی ایس ٹی ریوینیو میں ریاست وار  اضافہ[1]

 

ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے

 مئی - 22

 مئی- 23

نمو (فیصد)

جموں و کشمیر

372

422

14

ہماچل پردیش

741

828

12

پنجاب

1833

1744

-5

چنڈی گڑھ

167

259

55

اتراکھنڈ

1309

1431

9

ہریانہ

6663

7250

9

دہلی

4113

5147

25

راجستھان

3789

3924

4

اتر پردیش

6670

7468

12

بہار

1178

1366

16

سکم

279

334

20

اروناچل پردیش

82

120

47

ناگالینڈ

49

52

6

منی پور

47

39

-17

میزورم

25

38

52

تریپورہ

65

75

14

میگھالیہ

174

214

23

آسام

1062

1217

15

مغربی بنگال

4896

5162

5

جھارکھنڈ

2468

2584

5

اوڈیشہ

3956

4398

11

چھتیس گڑھ

2627

2525

-4

مدھیہ پردیش

2746

3381

23

گجرات

9321

9800

5

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

300

324

8

مہاراشٹر

20313

23536

16

کرناٹک

9232

10317

12

گوا

461

523

13

لکشدیپ

1

2

210

کیرالہ

2064

2297

11

تمل ناڈو

7910

8953

13

پڈوچیری

181

202

12

انڈمان اور نکوبار جزائر

24

31

27

تلنگانہ

3982

4507

13

آندھرا پردیش

3047

3373

11

لداخ

12

26

113

دیگر خطے

185

201

9

مرکز کےدائرہ اختیار والے خطے

140

187

34

کل میزان

102485

114261

11

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5721

 


(Release ID: 1929168) Visitor Counter : 190