وزارت دفاع

ائیر مارشل راجیش کمار آنند وی ایس ایم نے ائیر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن (اے او اے) کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2023 11:42AM by PIB Delhi

ایئر مارشل راجیش کمار آنند، وششٹ سیوا میڈل نے 01 جون 2023 کو ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن (اے او اے) کا عہدہ سنبھالا۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم، ایئر مارشل کو بھارتی فضائیہ کی ایڈمنسٹریٹو برانچ میں بطور ایئر ٹریفک کنٹرولر 13 جون 1987 کوشامل کیا گیاتھا۔ انہوں   نے سنگاپور ہوا بازی اکیڈمی سے کالج آف ایئر وارفیئر اور ایریا کنٹرول کورس سے ہائر ایئر کمانڈ کورس کیاہے۔

36 سال پر محیط کیرئیر میں ائیر مارشل نے مختلف فیلڈ اورا سٹاف کے عہدے سنبھالے ہیں۔ اپنی موجودہ تقرری سے پہلے، وہ ایئر ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) تھے۔

ان کی ممتاز خدمات کے لئے، انہیں جنوری 2022 میں صدر جمہوریہ ہند نے وششٹ سیوا میڈل سے نوازا تھا۔

AIRMARSHALRAJESHKUMARANANDVSM2TO8.jpeg

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.5708



(Release ID: 1928934) Visitor Counter : 118