صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اسپتالوں میں 5 کروڑ داخلوں کی منظوری
اے بی پی ایم – جے اے وائی اسکیم کے تحت اب تک 61501 کروڑ روپئے کا مفت علاج فراہم کیا گیا
پی ایم – جے اے وائی اسکیم کے تحت تصدیق شدہ 23.39 کروڑ مستفیدین ملک بھر میں پینل میں شامل 28351 اسپتالوں میں سے کسی میں بھی 5 لاکھ روپئے تک کا مفت علاج کرا سکتے ہیں
Posted On:
31 MAY 2023 3:04PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم – جے اے وائی ) نے اسپتالوں نے 5 کروڑ مریضوں کے داخلے کا سنگِ میل حاصل کر لیا ہے ، جس کی اسکیم کے تحت لاگت 61,501 کروڑ روپئے ہے ۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی طرف سے لاگو کی جانے والی فلیگ شپ اسکیم کے تحت 12 کروڑ مستفید ہونے والے خاندانوں کو اسپتال میں ثانوی اور تیسری سطح کی دیکھ بھال کے لیے فی خاندان 5 لاکھ روپئے سالانہ کا ہیلتھ کور فراہم کیا جاتا ہے۔
این ایچ اے کے سی ای او نے ، اِس کامیابی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اے بی پی ایم – جے اے وائی سب کے لیے ہیلتھ کوریج کے حصول کے ویژن کے ساتھ شروع کیا گیا تھا ۔ فی الحال نفاذ کے اپنے پانچویں سال میں، یہ اسکیم طبی علاج کے لیے استعداد سے باہر کے اخراجات کو کم کرکے غریب اور کمزور خاندانوں کے کروڑوں استفادہ کنندگان کی مدد کر رہی ہے۔ مسلسل کوششوں نے موجودہ سال میں پی ایم – جے اے وائی کے لیے کئی سنگ میل حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو 9.28 کروڑ آیوشمان کارڈ جاری کرنے سے لے کر 100 فی صد مختص فنڈ کے استعمال اور اسپتالوں میں 1.65 کروڑ داخلوں کی منظوری حاصل کرنے تک، سال 23-2022 ء اسکیم کے لیے کامیابیوں سے پُر رہا ہے۔
اے بی پی ایم – جے اے وائی کو دلّی، اڈیشہ اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ( یو ٹی ) میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ آج تک، 23.39 کروڑ مستفیدین کی تصدیق کی گئی ہے اور اس اسکیم کے تحت مفت علاج حاصل کرنے کے لیے آیوشمان کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اے بی پی ایم – جے اے وائی کے تحت، استفادہ کنندگان کو ’ کو – برانڈِڈ ‘ پی وی سی آیوشمان کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
ملک بھر میں پی ایم – جے اے وائی کے پینل میں اسپتالوں کا نیٹ ورک 28,351 ( 12824 پرائیویٹ اسپتالوں سمیت ) پر مشتمل ہے۔ سال 23-2022 ء کے دوران، کل داخلوں میں سے تقریباً 56 فی صد (رقم کے لحاظ سے) نجی اسپتالوں میں جب کہ 44 فی صد داخلوں کو سرکاری اسپتالوں میں اجازت دی گئی ہے۔
اے بی پی ایم – جے اے وائی سے مستفید ہونے والے افراد 27 مختلف خصوصیات کے تحت کل 1,949 طریقہ کار کے مطابق علاج حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلی درجے کی نگہداشت کی خصوصیات ، جن کے تحت فائدہ اٹھانے والوں نے آج تک علاج حاصل کیا ہے ، ان میں میڈیکل آنکولوجی (کینسر کا علاج)، ایمرجنسی کیئر، آرتھوپیڈک اور یورولوجی (گردے سے متعلق بیماریاں) شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ، اسکیم کے تحت معیاری حفظانِ صحت کے لیے رسائی میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے کی شعوری کوشش کی گئی ہے۔ سازگار پالیسیوں کے نتیجے میں، آیوشمان کارڈ حاصل کرنے والوں میں سے تقریباً 49 فی صد خواتین ہیں اور اے بی پی ایم – جے اے وائی اسکیم کے تحت کل مجاز اسپتالوں میں داخلوں میں سے 48 فی صد سے زیادہ خواتین نے فائدہ اٹھایا ہے نیز پی ایم – جے اے وائی کے تحت 141 سے زیادہ طبی طریقہ کار خصوصی طور پر خواتین کے لیے مختص کیے گیے ہیں۔
اے بی پی ایم – جے اے وائی اسکیم کے نفاذ کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دیکھیں:
https://dashboard.pmjay.gov.in/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5668
(Release ID: 1928767)
Visitor Counter : 162