الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حکومت نے یکم جون سے موڈیفائیڈ سیمیکان انڈیا پروگرام کے مطابق سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیبس قائم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کیں


انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے پورٹل کے ذریعے ہی آن لائن درخواستیں جمع کرائی جائیں گی

Posted On: 31 MAY 2023 11:33AM by PIB Delhi

حکومت نے ترمیم شدہ سیمیکان انڈیا پروگرام کے تحت یکم  جون 2023 سے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر فیبس اور ڈسپلے فیبس کے قیام کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواستیں انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعہ وصول  کی جائیں گی ، جو نامزد نوڈل ایجنسی  ہے اور جسے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹرز اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے ترمیم شدہ سیمیکان انڈیا پروگرام کو نافذ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ترمیم شدہ پروگرام کے تحت، کسی بھی نوڈ (بشمول اہل نوڈ) کے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر فیبس کے قیام کے لیے پروجیکٹ لاگت کی  50 فیصد مالیاتی ترغیب کمپنیوں/ کنسورشیا/ مشترکہ منصوبوں کے لیے دستیاب ہے۔ اسی طرح ہندوستان میں مخصوص ٹیکنالوجی کے ڈسپلے فیبس کے قیام کے لیے پروجیکٹ لاگت کی  50 فیصد مالی ترغیب دستیاب ہے۔

ہندوستان میں کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرز/ سیلیکون فوٹوونکس/ سینسر فیب/ ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹرز فیب اور سیمی کنڈکٹر اے ٹی ایم پی/ او ایس اے ٹی کی سہولیات کے قیام کے لیے ترمیم شدہ اسکیم کی درخواست ونڈو دسمبر 2024 تک کھلی  رہےگی۔  ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو اسکیم کی درخواست ونڈو بھی دسمبر 2024 تک کھلی رہے گی۔اب تک ڈی ایل آئی  اسکیم کے تحت 26 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور پانچ درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے دسمبر 2021 میں ہندوستان میں سیمی کنڈکٹرز اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے 76,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ سیمیکان انڈیا پروگرام شروع کیا تھا۔ تمام درخواست دہندگان، جنہوں نے سیمی کنڈکٹر فیبس کے قیام کے لیے اسکیم کے تحت درخواستیں دی تھیں، انہیں  اپنی تجاویز میں مناسب ترمیم کو شامل کرکے ڈسپلے فیب کے قیام کے لیے اسکیم (پہلے کی اسکیموں) کو سیمی کنڈکٹر فیبس کے قیام کے لیے ترمیم شدہ اسکیم اور ڈسپلے فیبس کے قیام کے لیے ترمیم شدہ اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی اجازت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ج ق- ق ر)

U-5651



(Release ID: 1928528) Visitor Counter : 120