وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے راجستھان میں جھنجھنو کے مقام پرایک ٹریکٹرحادثے کی وجہ سے ہوئے جانوں کے نقصان پرتعزیت کی ہے
انھوں نے پی ایم این آرایف سے نقدامداد کا اعلان کیاہے
Posted On:
29 MAY 2023 11:10PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے راجستھان کے شہر جھنجھنو میں ایک ٹریکٹرحادثے کی وجہ سے ہوئے جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔ جناب نریندرمودی نے متاثرین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آرایف) سے نقد امداد کا اعلان کیاہے ۔
وزیراعظم کے دفترنے ٹوئیٹ کیا :
‘‘راجستھان میں جھنجھنوکے مقام پر ٹریکٹرحادثے سے دکھ ہواہے۔ سوگوارکنبوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگوہوں ۔ مہلوکین کے نزدیکی رشتہ داروں کوپی ایم این آرایف سے دو –دولاکھ روپے کی نقد امداد دی جائے گی ۔ زخمیوں کو 50-50ہزارروپے دیئے جائیں گے:وزیراعظم ’’۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -5605
(Release ID: 1928197)
Visitor Counter : 102
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam