وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر شہریوں کے ٹویٹ شیئر کیے
Posted On:
27 MAY 2023 1:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر شہریوں کے ٹویٹ شیئر کیے ہیں، جن میں شہریوں نے 2014 سے حکومت کی ان باتوں کی نشاندہی کی ہے، جو انہیں قابل تعریف لگی ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’صبح سے میں مودی حکومت کے 9 سال پورا ہونے پر کیے گئے کئی ٹویٹس دیکھ رہا ہوں، جن میں لوگوں نے 2014 سے حکومت کی ان باتوں کی نشاندہی کی ہے، جو انہیں اچھی لگی ہیں۔ اس قسم کا پیار پا کر ہمیشہ عاجزی کا احساس ہوتا ہے اور اس سے مجھے لوگوں کے لیے اور بھی زیادہ محنت کرنے کی طاقت ملتی ہے۔‘‘
شہریوں کے ٹویٹس کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:
’’ہم نے گزشتہ 9 برسوں میں بہت کچھ کیا ہے اور ہم آنے والے وقت میں اور بھی زیادہ کرنا چاہتے ہیں، تاکہ ہم امرت کال میں ایک مضبوط اور خوشحال بھارت کی تعمیر کر سکیں۔‘‘
’’ہماری حصولیابیاں اس لیے ممکن ہو پائی ہیں، کیوں کہ ہندوستان کے لوگوں نے ایک مستحکم حکومت کا انتخاب کیا ہے، جو بنیادی وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ غیر معمولی حمایت بے پناہ طاقت کا ذریعہ ہے۔‘‘
’’این ڈی اے حکومت نے زندگی کو بدلنے اور ہندوستان کی ترقی کے سفر کو رفتار دینے کے لیے مختلف کوششیں کی ہیں۔‘‘
’’آپ نے اہم بنیادی ڈھانچوں اور ’زندگی بسر کرنے میں آسانی‘ کے پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی ہے، جو زمینی سطح پر کافی اثر دار رہے ہیں۔‘‘
’’میں واقعی میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی آرزوؤں کو پورا کرنے کا موقع پا کر بہت عاجزی محسوس کرتا ہوں۔‘‘
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5530
(Release ID: 1927696)
Visitor Counter : 117
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam