خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین  و اطفال کی ترقی کی وزارت نےطالبات/اسکالرز/سماجی کارکنوں/ اساتذہ کے لئے انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کیں

Posted On: 26 MAY 2023 2:31PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے 03 جولائی 2023 سے 31 اگست 2023 تک دو ماہ کی مدت کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس میں غیر-ٹیئر-1  شہروں اور ملک کے دیہی علاقوں سے طالبات/اسکالرز/سماجی کارکنان اور اساتذہ حصہ لے سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام  کے خواہش مند  امیدواروں کو کسی بھی یونیورسٹی/تعلیمی/غیر تعلیمی ادارےمیں اندراج یا اس سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔

اس پروگرام کا مقصد طالب علموں/اسکالرز/سماجی کارکنوں اور اساتذہ کو قلیل مدتی تعاون فراہم کرکے وزارت کی پالیسیوں اور پروگراموں سے  روشناس کرانے میں مدد  کرنا ہے۔(انہیں  بعد میں ’انٹرن‘ کہا جائے گا)۔ وزارت کی موجودہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انٹرن کو پائلٹ پروجیکٹس/گہرائی سے مطالعہ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ وزارت انٹرن کو اپنے  مینڈیٹ کی معیاری کارکردگی اور  مخصوص پروگراموں کی  جانکاری کے ساتھ ساتھ پالیسی تجزیہ سے  بھی واقف کرائے  گی، تاکہ وہ مستقبل میں مختلف پلیٹ فارمز پر خواتین اور بچوں کے مسائل کو اٹھانے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

21 سے 40 سال کی عمر کے امیدوار اپنی درخواست گوگل فارم کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

(https://docs.google.com/forms/d/1UWK5W_07pRxL8yekBy6DbjAg2-25Vd_WJwfnc4nReTU/viewform?edit_requested=true).

یہ عمل 20 مئی 2023 سے شروع ہوچکا ہے اور درخواستیں 29 مئی 2023 تک رات 23:59 تک بھیجی جا سکتی ہیں۔ انٹرن کا انتخاب ایک باضابطہ تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ سفارش کردہ امیدواروں کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر ’ وہاٹس نیو‘  کے تحت دستیاب ہوگی۔ انٹرن شپ پروگرام کے لیے ایک بار منتخب ہونے والا امیدوار دوبارہ درخواست دینے کا اہل نہیں ہوگا۔

منتخب انٹرن کو 20,000 روپے  ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ وزارت کے اس پروگرام میں  حصہ لینے اور پروگرام  کے اختتام پر واپسی کے لیے سفری خرچ  (ڈیلکس/اے سی بس/3 ٹائر اے سی ٹرین ( کا کرایہ  دیا جائے گا۔ خواہشمند ٹرینیز کو دہلی میں ان کے پروگرام کی مدت کے لیے شیئرنگ کی بنیاد پر ہاسٹل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہاسٹل کی سہولت میں صرف  اٹیچ باتھ روم (گدے شامل نہیں ہیں) ، میز، کرسی اور الماری کے ساتھ ہر کمرے میں ٹرپل شیئرنگ  روم جیسی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔ میس چارجز رہائش کے حصے کے طور پر شامل نہیں ہیں۔ ہاسٹل کی سہولت  کا فائدہ اٹھانے والے  انٹرن کو اس کا  چارج  خود برداشت  کرنا ہوگا۔

ہاسٹل کی سہولت پروگرام شروع ہونے سے 2 دن پہلے سے پروگرام کے اختتام کے  2 دن بعد تک دستیاب رہے گی (مثال کے طور پر، 3 جولائی سے شروع ہونے والے انٹرن شپ بیچ کے لیے، ہاسٹل کی سہولت یکم جولائی 2023 سے سہ پہر  سے 2 ستمبر، 2023 دوپہر بعد تک دستیاب ہوگی )۔ انٹرنشپ پروگرام کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر   پر، انٹرن کو  سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

انٹرنشپ پروگرام کے لیے تفصیلی رہنما خطوط کو وزارت کی ویب سائٹ https://wcd.nic.in/schemes/internship-schemeپر دیکھا جاسکتا ہے۔

کسی بھی  دیگر تفصیل/سوالات کے لیے، امیدوار شماریاتی بیورو سے آئی ڈی <mwcd-research[at]gov[dot]in>پر ای میل کے ذریعہ  سبھی کام کے دنوں  میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے کے بیچ رابطہ کر سکتے ہیں۔

فارم کے ساتھ تفصیلی نوٹیفکیشن  کو خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کی  ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

(https://wcd.nic.in/sites/default/files/Internship%20Advertisment%20July-Aug.pdf)

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5511)



(Release ID: 1927599) Visitor Counter : 106