نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیراعظم جناب نریندر مودی  آج شام سات بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی  کھیل مقابلے 2022  کے آغاز کا  اعلان کریں گے


 اتر پردیش  کی راجدھانی  لکھنؤ میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی  کھیل مقابلے  2022  کی قابل دید  افتتاحی تقریب کے لئے  پوری تیاریاں کرلی گئی ہیں

Posted On: 25 MAY 2023 10:51AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  آج شام سات بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی  کھیل مقابلے 2022  کے آغاز کا  اعلان کریں گے۔ ریاست کی راجدھانی لکھنو میں  کھیلو انڈیا  یونیورسٹی  گیمز  کے آئی یو جی  2022  اتر پردیش  کی  قابل دید افتتاحی تقریب کی پوری تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ ان کھیل مقابلوں کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے، جو  اعلیٰ تعلیم کی سطح پر  بہت سے کھیلوں  کے ، بھارت کے  سب سے بڑے  مقابلے ہیں ۔

دیگر  اہم شخصیتوں کے علاوہ  اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  اور نوجوانوں کے امور  و کھیل کود   نیز اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب  انوراگ  سنگھ  ٹھاکر  اور  کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت  جناب نست پرمانک بھی  اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

70 منٹ  کی اس تقریب میں ، جو  بھارتی وقت  کے مطابق  شام  چھ  بج کر 50  منٹ پر  یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ  میں  باقاعدہ طور پر شروع ہوگی، سب سے پہلے  ایک فوجی بینڈ  قومی ترانہ  پیش کرے گا۔ اس کے بعد  اہم شخصیتیں اس تقریب سے خطاب کریں گی اور  مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ  ٹارچ اینی میشن نیز  کھیلوں مشعل روشن کی جائے گی۔ یہ مشعل  ، ریاست کی  مشہور  کھیل شخصیتیں روشن کریں گی۔ تقریب میں  آتش  بازی  چھوڑی جائے گی  نیز  لائف  مشن  کے سلسلے میں حلف برداری  کی رسم  بھی انجام دی جائے گی۔ ریاست   کے  جانور  بارہ سنگھا پر  مبنی  ایک میسکٹ جیتو  بھی  ان تقریبات کا  اہم  حصہ ہے۔ تقریب کا اختتام  معروف گلو کار  کیلاش   کھیر   کے  ایک خصوصی گانے  کے ساتھ  کیا جائے گا۔

تقریب سے پہلے  کھیلوں او رنوجوانوں کے امور کے  ایڈیشنل  چیف سکریٹری  جناب  نونیت سہگل  نے کہا کہ  اتر پردیش میں  کھیلوں کے لئے  یہ  ایک سنہری دن ہے ۔ ہم سبھی  لوگ  اس تقریب  سے  بے حد پر امید ہیں، جس کی تیاریاں  وزیراعلیٰ  کی بصیرت  آمیز رہنمائی میں  مکمل کی گئی ہے۔ یہ  ایک عالمی  درجہ کی  تقریب ہوگی، جس میں  ریاست   کی مالا مال  ثقافتی روایات کو نمایاں کی جائے گا۔ اس پیش کش  میں  ترقی  اور  جدیدیت کے تئیں  تیزی سے  حالیہ پیش رفت  کا بھی  اظہار  ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ  پوری ریاست  اس تقریب  کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے  کسی نہ کسی طرح  اس تقریب میں شرکت کرے گی، جس سے  خطے میں  کھیلوں اور کھیل شخصیتوں کے سلسلے میں  ایک انقلاب  کی صدا گونجے گی۔

23  مئی  2023   کو  مردوں اور خواتین  کی  کبڈی  میں  گروپ لیگ کے مقابلے شروع ہوں گے۔ یہ مقابلے گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاٹھک اسٹیڈیم  میں  منعقد کئے جائیں گے۔ 24  مئی 2023   کو  لکھنو کے  تین مقامات پر  سات دیگر کھیلوں باسکٹ بال، فٹ بال، رگبی،  ٹینس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور  ملکھمب مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔  ان مقابلوں کا اختتام  وارانسی میں  3  جون 2023  کو  ہو  گا، جب  اختتامی تقریب  منعقد  ہوگی۔

 کے آئی یو جی کے تیسرے ایڈیشن میں  ملک کی  200  سے زیادہ  یونیورسٹیوں کے 4000  سے زیادہ ایتھلیٹس، 21  قسم کے  کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ریاست  کے 4  شہر  لکھنو ، وارانسی، گورکھپور  اور نوئیڈا ، مختلف  کھیل مقابلوں کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے، جس میں دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ  نشانے بازی  رینج  میں ،  نشانے  بازی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ گورکھپور کے  رام گڑھ تال میں  روونگ مقابلے  منعقد کئے جائیں گے، جن سے کے آئی یو جی  کے اس ایڈیشن میں پانی کے کھیل مقابلوں کی  شروعات   ہوگی۔

 کچھ قومی  سطح  کے ممتاز  ایتھلیٹس، جو  کے آئی یو جی  کے اس ایڈیشن میں اپنی  کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، منوبھاسکر ، ہریدے ہزاریکا، میہولی گھوش، ارجن ببوتا اور  سفٹ کور سمرا ہیں، جو  نشانے بازی میں حصہ لیں گے۔ دیا چٹالے اور  اننیہ باسک، ٹیبل ٹینس میں، ایس کے ساحل فٹ بال میں، انیش  گوڑا تیراکی میں، مالویکا بنسوڑ  بیڈمنٹن میں، یش گنگاس جوڈو  میں اور پریا ملک نیز  ساگر جگلانگ کُشتی میں اپنی کارکردگی پیش  کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا س- ق ر)

U-5462



(Release ID: 1927121) Visitor Counter : 96