جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

17 جون 2023 کو چوتھے قومی آبی ایوارڈ پیش کیے جائیں گے


جل شکتی کی وزارت نے 11 زمروں میں 41 فاتحوں کا انتخاب کیا

ایوارڈ جیتنے والوں کو توصیفی، ٹرافی اور نقد انعام دیا جائے گا

Posted On: 23 MAY 2023 2:23PM by PIB Delhi

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کا محکمہ، جل شکتی کی وزارت 17 جون 2023 کو وگیان بھون، نئی دلی  میں چوتھی قومی آبی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کرے گی۔ نائب صدر شری جگدیپ دھنکھڑ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں۔ 41 فاتحین بشمول مشترکہ فاتحین کو چوتھے قومی واٹر ایوارڈز، 2022 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈز میں 'بہترین ریاست'، 'بہترین ضلع'، 'بہترین گرام پنچایت'، 'بہترین اربن لوکل باڈی'، 'بہترین اسکول'، 'بہترین میڈیا'، 'کیمپس کے استعمال کے لیے بہترین ادارہ'، 'بہترین واٹر یوزر ایسوسی ایشن'، 'بہترین صنعت'، 'سی ایس آر سرگرمیوں کے لیے بہترین صنعت' اور 'بہترین این جی او' سمیت 11 زمروں پر مشتمل ہے۔ ایوارڈ جیتنے والوں کو توصیفی، ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ پہلے انعام کے لیے 2 لاکھ روپے، دوسرے انعام کے لیے 1.5 لاکھ روپے اور تیسرے انعام کے لیے ایک لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

water_awards

تقسیم انعامات کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے کہا کہ یہ تقریب تمام فاتحین، شرکاء اور مختلف تنظیموں کے لیے آگے بڑھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ایک مضبوط شراکت داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور پانی کے تحفظ کو فروغ دیں گے۔ وسائل کے تحفظ اور انتظامی سرگرمیوں میں عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کا موقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز پانی کی اہمیت کے بارے میں عوام میں آگاہی بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے اور انہیں پانی کے استعمال کے بہترین طریقوں کو اپنانے اور فروغ دینے کی ترغیب دیں گے۔ توقع ہے کہ اس تقریب میں 1500 افراد شرکت کریں گے۔ شرکاء میں ایوارڈ یافتہ اور مختلف وزارتوں/محکموں/تنظیموں/ریاستی حکومتوں کے اہلکار شامل ہوں گے۔ ایوارڈ تقریب کے مختلف انتظامات کی نگرانی کے لیے وزارت کے سینئر حکام کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ ایوارڈز کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1848661

جل شکتی کی وزارت ایک نوڈل وزارت ہے جو قومی وسائل کے طور پر پانی کی ترقی، تحفظ اور انتظام کے لیے پالیسی رہنما خطوط اور پروگرام ترتیب دینے کی ذمہ دار ہے۔ ریاستوں، اضلاع، اسکولوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، گرام پنچایتوں، شہری مقامی اداروں، پانی کے صارفین کی انجمنوں، اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی حمایت اور فعال شرکت مخصوص آبی وسائل کے موثر انتظام کے لیے اہم ہے۔ اسی پس منظر میں 'پانی سے خوشحال بھارت ' کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے نیشنل واٹر ایوارڈز (این ڈبلیو ایز) کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ کوشش ملک بھر میں ریاستوں، اضلاع، افراد، تنظیموں وغیرہ کے ذریعہ کئے گئے مثالی کاموں اور کوششوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کی گئی ہے۔ پہلے نیشنل واٹر ایوارڈز 2018 میں شروع کیے گئے تھے۔ اس کا اہتمام محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی نے کیا تھا۔ اس میں 14 زمروں میں 82 فاتحین کو 25 فروری 2019 کو نئی دلی  میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے بعد 2019 میں دوسرے قومی آبی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا اور 16 زمروں کے تحت 98 فاتحین کا انتخاب کیا گیا اور 11-12 نومبر 2020 کو نائب صدر جمہوریہ ہند نے آبی وسائل کے شعبے میں خاص کام کرنے والے لوگوں کو اعزاز سے نوازا۔ 29 مارچ 2022 کو تیسرا نیشنل واٹر ایوارڈز کی تقسیم کا تقریب منعقد ہوا اور 11 زمروں کے تحت 57 فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ چوتھی قومی واٹر ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب 17 جون 2023 کو وگیان بھون میں منعقد ہوگی۔ اس میں 11 زمروں میں مخصوص کام کے لیے 41 فاتحین کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

22.05.2023

U5410


(Release ID: 1926719) Visitor Counter : 145