وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  کی فورٹیسک میٹلس گروپ اور فورٹیسک فیوچرانڈسٹریز کے بانی اورایگزیکیوٹیوچیئرمین  ڈاکٹراینڈریو فاریسٹ سے ملاقات

Posted On: 23 MAY 2023 8:50AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 23مئی ،2023کو آسٹریلیاکے شہرسڈنی میں آسٹریلیا کے سرکردہ صنعت کا ر اور  فورٹیسک میٹلس گروپ اور فورٹیسک فیوچرانڈسٹریز کے بانی اورایگزیکیوٹیوچیئرمین  ڈاکٹراینڈریو فاریسٹ سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے آب وہواکے لئے  سازگارگرین ہائیڈروجن کے شعبے میں بھارتی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے متعلق فورٹیسک گروپ کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔ بھارت کے قابل تجدیدتوانائی سے متعلق اہم منصوبوں کو نمایاں کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے گرین ہائیڈروجن مشن جیسی ، بھارت کے ذریعہ  کی گئیں انقلابی اصلاحات اور پہل قدمیوں کو اجاگرکیا۔

ڈاکٹرفاریسٹ نے وزیراعظم کو فورٹیسک فیوچرانڈسٹریز کے بھارت میں منصوبوں اورپروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5390


(Release ID: 1926511) Visitor Counter : 146