وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم  نے پاپوا نیو گنی میں آئی ٹی ای سی کے سابق طلباء سے بات چیت کی

Posted On: 22 MAY 2023 2:14PM by PIB Delhi

22 مئی، 2023 کو فورم فار انڈیا-پیسفک آئی لینڈز کوآپریشن (ایف آئی پی آئی سی) کی تیسری سربراہ کانفرنس کے لیے پورٹ موریسبی کے اپنے سفر کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  بحرالکاہل خطہ کے ممالک میں انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) کورسز کے سابق طلباء سے بات چیت کی۔ ان سابق طلباء میں وہ سینئر سرکاری عہدیدار،  اہم پیشہ ور اور کمیونٹی کے لیڈران شامل تھے، جنہوں نے آئی ٹی ای سی کے تحت ہندوستان میں ٹریننگ حاصل کی ہے۔ وہ ہندوستان میں حاصل کی گئی صلاحیت کا استعمال کرکے اپنی کمیونٹی کو تعاون دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے سابق طلباء کو ان کی انفرادی کامیابی اور حصولیابیوں کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے خاص طور پر بہتر نظام حکومت، ماحولیاتی تبدیلی، عام استعمال کی ڈیجیٹل اشیاء اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں ممالک کو اپنے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے میں مدد کرنے میں ہندوستان کی صلاحیت سازی کی پہل کے ذریعے نبھائے گئے اہم رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ  اس قسم کی صلاحیت سازی کی کوششوں  کے لیے ہندوستان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ سال 2015 میں گزشتہ ایف آئی پی آئی سی سربراہ کانفرنس کے بعد، ہندوستان نے اس خطہ کے تمام ممالک  کے تقریباً 1000 عہدیداروں کو ٹریننگ مہیا کرائی۔ ہندوستان نے  زراعت اور متعلقہ شعبوں میں کام کر رہی ایجنسیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ان ممالک میں طویل مدتی ڈپیوٹیشن پر ماہرین کو بھی بھیجا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5379



(Release ID: 1926414) Visitor Counter : 140