وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سے ملاقات

Posted On: 22 MAY 2023 8:39AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 مئی 2023 کو پورٹ مورسبی کے گورنمنٹ ہاؤس میں پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے گورنر جنرل سر باب داڈے سے ہندوستان-بحرالکاہل جزائر تعاون کے فورم (ایس آئی پی آئی سی) کے تیسرے سربراہی اجلاس کے پہلو بہ پہلو ملاقات کی۔

گورنر جنرل نے پی این جی میں وزیراعظم کا ملک کے پہلے دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی شراکت داری کی اہمیت سمیت خیالات کا بہترین تبادلہ کیا، جنہیں انہوں نے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

**********

ش ح۔ س ب ۔ ف ر

U. No.5369


(Release ID: 1926197) Visitor Counter : 165