تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’سہکار سے سمردھی  ‘کے خواب کو پورا کرنے اور داخلہ اور کو آپریشن کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی کوششوں سے کو آپریٹو سیکٹر میں 1100 نئے فارمر پرڈیوسر آرگنائیزیشنز (ایف پی او)تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے


زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ایف پی او اسکیم کے تحت نیشنل کوآپریٹیو ڈولپمینٹ کارپوریشن  (این سی ڈی سی) کو ان 1100 اضافی ایف پی او کو مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایف پی او اسکیم کے تحت ، ہر ایف پی او کو بھارت سرکار کے ذریعہ 33 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ، ساتھ ہی کلسٹر پر مبنی کاروباری تنظیموں (سی بی بی او) کو ایف پی او کی تشکیل کے لئے فی ایف پی او 25 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے

اس فیصلے سے پی اے سی ایس ، جو عام طور پر قلیل مدتی قرض اور بیج ، کھاد وغیرہ کی تقسیم وغیرہ کا کام کرتی ہے ، اب دیگر زراعت سے متعلق معاشی کام کاج کی سرگرمیوں کی بھی اہل ہوں گی، ساتھ ہی پیکس  مگس پروری ،مشروم کی کھیتی وغیرہ جیسی زیادہ آمدنی والی سرگرمیوں کے بھی قابل ہوں گی

یہ پہل کوآپریٹو کمیٹیوں کو ضروری بازار لنکیج فراہم کرکے  ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دلانے میں بھی مدد گار ہوگی ،اس سے پیکس کی کاروباری سرگرمیوں میں بھی تنوع پیدا ہوگا اورآمدنی کے نئے اور مستقل ذرائع پیدا ہوں گے

ملک بھر میں کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لئے داخلہ اور کوآپریٹو کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں کوآپریشن کی وزارت کے ذریعہ  اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے ساتھ یہ پہل کو آپریٹو سیکٹر اور خاص طور پر پی اے سی ایس کو مزید کارآمد ، فعال اور مالی اعتبار سے پائیدار بنانے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوگی

Posted On: 17 MAY 2023 7:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’سہکار سے سمردھی  ‘کے خواب کو پورا کرنے اور داخلہ اور کو آپریشن کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی کوششوں سے کو آپریٹو سیکٹر میں 1100 نئے فارمر پرڈیوسر آرگنائیزیشنز (ایف پی او)تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ایف پی او اسکیم کے تحت نیشنل کوآپریٹیو ڈولپمینٹ کارپوریشن  (این سی ڈی سی) کو ان 1100 اضافی ایف پی او کو مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف پی او اسکیم کے تحت ، ہر ایف پی او کو بھارت سرکار کے ذریعہ 33 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ، ساتھ ہی کلسٹر پر مبنی کاروباری تنظیموں (سی بی بی او) کو ایف پی او کی تشکیل کے لئے فی ایف پی او 25 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے۔

ملک بھر میں پرائمری  ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائیٹز  (پی اے سی ایس) سے تقریباً 13 کروڑ کسان منسلک ہیں ۔ اس فیصلے سے پی اے سی ایس ، جو عام طور پر قلیل مدتی قرض اور بیج ، کھاد وغیرہ کی تقسیم وغیرہ کا کام کرتی ہے ، اب دیگر زراعت سے متعلق معاشی کام کاج کی سرگرمیوں کی بھی اہل ہوں گی۔ایف پی او اسکیم میں پی اے سی ایس کو مربوط کرنے سے انہیں زرعی پیداوار ان پٹ ، زرعی آلات جیسے کلٹی ویٹر ، ٹِلر ، کارویسٹر وغیرہ کی فراہمی  اورپروسیسنگ جیسے کی اناج کی صفائی ،جانچ ،چھٹائی،گریڈنگ ،پیکنگ ،اسٹوریج،ٹرانسپورٹیشن وغیرہ سرگرمیوں میں اپنے دائرہ اختیار میں توسیع دینے میں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ پیکس مگس پروری ، مشروم کی کھیتی وغیرہ جیسی زیادہ آمدنی والی سرگرمیوں کی بھی اہل ہوں گی۔

یہ پہل کوآپریٹو کمیٹیوں کو ضروری بازار لنکیج فراہم کرکے  ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دلانے میں بھی مدد گار ہوگی ،اس سے پیکس کی کاروباری سرگرمیوں میں بھی تنوع پیدا ہوگا اورآمدنی کے نئے اور مستقل ذرائع پیدا ہوں گے۔

ملک بھر میں کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لئے داخلہ اور کوآپریٹو کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں کوآپریشن کی وزارت کے ذریعہ  اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے ساتھ یہ پہل کو آپریٹو سیکٹر اور خاص طور پر پی اے سی ایس کو مزید کارآمد ، فعال اور مالی اعتبار سے پائیدار بنانے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوگی ۔

***********

ش ح ۔  ف ا ۔ م ش

U. No.5247


(Release ID: 1925061) Visitor Counter : 136