دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے مشن امرت سروور کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور اس کی نگرانی کے لئے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 17 MAY 2023 3:25PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت میں سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے کل بیان مشن امرت سروور کی پیش رفت کا جائزہ لینے ، اس کی نگرانی اور اس کی کوالٹی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی سربراہی کی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری ، پرنسپل سکریٹری اور تمام ریاستوں / یوٹی کے دیہی ترقی کے سکریٹریز مشن امرت سروور کے تمام ریاستی نوڈل افسران، 700 سے زیادہ اضلاع کے ڈی ایم/ ڈی سی / سی ای اوز اور مشن کےضلع نوڈل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سکریٹری ، دیہی ترقیات نے تمام فریقوں کے ذریعہ معیار کی حتمی جانچ کے لئے زور دیا تھا۔ تاکہ تمام مکمل شدہ امرت سروور وں کی پائداری کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیاہے کہ باقاعدہ حکام ضلع کے مختلف بلاک سے تعلق رکھتے ہوں تو بہتر ہے۔ تمام مکمل امرت سروروں کی  سوشل آڈٹ ٹیم مقرر کی جائے  گی جہاں امرت سروور مہاتما گاندھی نریگا فنڈ کے ذریعہ یا ایسی اسکیم کے تحت تعمیر یا تجدید کئے گئے ہیں جس میں سوشل آڈٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔ جانچ والے مقامات کے نمونوں کی جانچ ریاستی/ یوٹی ٹیمیں کریں گی۔ اس کے علاوہ منتخبہ امرت سرووروں کی جانچ قومی سطح کے نگراں کریں گے۔ اس کے علاوہ انسپلیشن کی رپورٹ کرنے کے لئے ایک ایپ  تیار کیا گیا ہے۔

تمام ریاستیں / یوٹی دس جون 2023 کو مانسون شروع ہونے سے قبل تمام مکمل امرت سرووروں کی برموقع جانچ کے لئے مطلوبہ اقدامات کریں گی اور سروروں کے کام کاج میں جو ضروری ہوا یا کوئی کمی پائی گئی تو وہ کام کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

مشن امرت سروور وزیر اعظم نے چوبیس اپریل 2022 کو شروع کی اتھا۔ اس کا خاص مقصد ہر کسی کو مسلسل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس کے لئے ہر ضلع میں کم از کم 75 امرت سروور بنائے جانے کا نشانہ ہے۔ پچاس ہزار امرت سرووروں کے قیام کا قومی نشانہ ان رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے حاصل کرلیا گیا ہے۔

مشن کو ایک مکمل سرکاری ایپروچ کے ساتھ لاگو کیا جارہا ہے۔ جس میں 8 مرکزی وزارتیں / محکمے شامل ہیں۔ دیہی ترقی کی وزارت، اراضی وسائل کی وزارت، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت، پنچایت راج کی وزارت، جنگلات ماحولیات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت ، ریلوے کی وزارت ، سڑکوں ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، اس کے علاوہ بھاسکر آچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشن اینڈ جیوا انفورمیٹکس (BISAG-N) کو مشن میں تکنیکی ساجھیدار کے طور پر شامل کیا گہا ہے۔ یہ مشن ریاستوں، اضلاع کے ذریعہ مختلف اسکیموں مثلا مہاتما گاندھی نریگا، ایکس وی فائنانس کمیشن گرانٹس، پی ایم کے ایس وائی اور ذیلی اسکیموں کے زریعہ کام کررہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مشن ان کوششوں میں تیزی لانے کے لئے شہریوں اور غیر سرکاری وسائل کو متحرک کرتا ہے۔

******

 

U.No:5238

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1924951)