کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ربیع سیزن، 2022-23 (01.01.2023 سے 31.03.2023) کے لیے غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں میں ترمیم اور خریف سیزن، 2023 (1.4.2023 سے 30.09.2023) کے لیے غذائی تغذیہ پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں کو طے کرنے کی منظوری دی


کسانوں کو رعایتی، سستی اور مناسب قیمتوں پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کی پہل

Posted On: 17 MAY 2023 3:58PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ربیع سیزن 2022-23 (01.01.2023 سے 31.03.2023 تک) کے لیے مختلف غذائی اجزا جیسے نائٹروجن (این)، فاسفورس (پی)، پوٹاش (کے) اور سلفر (ایس) ، فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں کے لیے 2023 (1.4.2023 سے 30.09.2023 تک) غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں میں ترمیم کے لیے کھاد محکمہ کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔

پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی این بی ایس اسکیم کے تحت 01.04.2010 سے جاری ہے۔ حکومت نے ربیع 2022-2023 کے لیے این بی ایس کی شرحوں میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق 01.01.23 سے 31.03.2023 تک ہوگا اور خریف، 2023 (01.04.2023 سے 30.09.2023 تک) کے لیے این بی ایس کی شرحوں کو منظوری دی گئی ہے تاکہ کسانوں کو فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھاد کے 25 گریڈ سستے داموں دستیاب ہوسکیں۔

حکومت خریف 38 کے لیے 000,2023 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی تاکہ کسانوں کو معیاری اور سبسڈی والی پی اینڈ کے کھاد فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیا جاسکے۔

کابینہ کے اس فیصلے سے خریف سیزن کے دوران کسانوں کو رعایتی، سستی اور مناسب قیمتوں پر ڈی اے پی اور دیگر پی اینڈ کے کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کا دو دوہرا فائدہ ہوگا اور پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی کی منظوری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

*****

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5228


(Release ID: 1924925) Visitor Counter : 171