ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے ’میری لائف ایپ‘ لانچ کیا


’میری لائف ایپ‘ مشن لائف، ایک عالمی عوامی تحریک جو وزیر اعظم کی طرف سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے انفرادی اور کمیونٹی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ یافتہ ہے، پر ہونے والی پیشرفت کو ٹریک کرنے کے لیے ایک منظم طریقہ بنانے میں مدد کرے گا: جناب یادو

Posted On: 15 MAY 2023 12:49PM by PIB Delhi

5 جون، عالمی یوم ماحولیات کے بلڈاپ کے طور پرموسمیاتی تبدیلی کے لئے نوجوانوں کےایکشن کوتحریک دینے کی غرض سے ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ’’میری لائف‘‘ (میری زندگی) کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔ یہ ایپ لائف کے تصور سے متاثر ہے، جس کا تصور وزیر اعظم نے سی او پی26 میں کیا تھا، جو بے ہودہ اور فضول خرچی کے بجائے عمداًاستفادہ پر زور دیتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AJE4.jpg

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ یہ ایپ ماحول کے تحفظ میں شہریوں بالخصوص نوجوانوں کی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے، روزمرہ کی زندگی میں سادہ اعمال کا آب و ہوا پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے اپنی امید ظاہر کی کہ پورٹل اور ایپ مل کر لائف کے لیے ایک قومی تحریک چلائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020X3C.jpg

 

مشن لائف (ماحولیات کےلئےطرز حیات) کا آغاز وزیر اعظم نے 20 اکتوبر 2022 کو کیواڑیا، گجرات میں کیا تھا اور اس کی توجہ لوگوں میں آسان کاموں کے ذریعے رویے میں تبدیلی لانے پر مرکوز ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت قومی سطح پر تال میل اور مشن لائف کے نفاذ کے لیے نوڈل وزارت ہے۔ ان کے نفاذ کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، اداروں، اور نجی تنظیموں کو متحرک کیا ہے تاکہ وہ اپنی سرگرمیوں کو لائف کے ساتھ ہم آہنگ کریں اور ان پائیدار اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلائیں جو افراد انجام دے سکتے ہیں۔ لائف کے بارے میں پورے ہندوستان میں وکالت اور بیداری کو مزید متحرک کرنے کے لیے، فی الحال ایک ماہ طویل بڑے پیمانے پرعوام کومتحرک کرنے کی مہم جاری ہے، جو 5 جون 2023 کو عالمی یوم ماحولیات کی ایک زبردست تقریب میں اختتام پذیر ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CDK8.jpg

 

وزارت نے لائف کے لیے دو کلی طور پر وقف پورٹل تیار کیے ہیں، تاکہ ایک منظم رپورٹنگ فارمیٹ بنایا جا سکے جو لائف پر ہونے والی پیش رفت کو ٹریک کر سکے۔ مشن لائف پورٹل (missionlife-moefcc.nic.in) کھلی رسائی ہے اور اسے 100+ تخلیقات، ویڈیوز، اور علمی مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جسے وزارت نے لائف کے لیے تیار کیا ہے۔ میری لائف پورٹل (merilife.org) وزارتوں اور اداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ ایونٹ کی رپورٹس اپ لوڈ کر سکیں اور بڑے پیمانے پر  عوامی تحریک کی مہم کی پیش رفت کااحاطہ کرسکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004W25Q.jpg

 

10 دنوں میں، پورے ہندوستان میں 1,00,000 سے زیادہ لائف سے متعلق پروگرام  رونما ہوئے ہیں اور 1.7 ملین سے زیادہ افراد کو سیارےکے حق میں عمل کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ ان میں صفائی مہم، سائیکل ریلیاں، شجرکاری مہم،لائف میراتھن، پلاسٹک جمع کرنے کی مہم، کمپوسٹنگ ورکشاپس، اورلائف سے متعلق عہد لینا شامل ہیں۔ بہت سے اسکول اور کالج ثقافتی مقابلے بھی کروا رہے ہیں جیسے اسٹریٹ ڈرامے، مضامین، پینٹنگز اور یوتھ پارلیمنٹس۔

میری لائف ایپ کاآغاز ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی سکریٹری محترمہ لینا نندن، جناب سی پی گوئل، ڈائرکٹر جنرل آف فاریسٹ اور اسپیشل سکریٹری اور دھواراکھا سری رام، چیف آف جن یو، یوتھ ڈیولپمنٹ ،اور پارٹنرشپس، یونیسیف انڈیا   کی موجودگی میں کیا گیا۔

میری لائف ایپ مشن لائف پر ہونے والی پیشرفت کو ٹریک کرنے کا ایک منظم طریقہ بنانے میں مدد کرے گا۔ کامیاب سائن اپ پر، صارفین کو مندرجہ ذیل 5 تھیمز یعنی توانائی بچائیں، پانی کی بچت کریں، پلاسٹک کا واحد استعمال کم کریں، پائیدار خوراک کے نظام کو اپنائیں اور صحت مند طرز زندگی کو اپنائیں، کے تحت لائف سے متعلق  کئی کاموں میں حصہ لینے کے لیے رہنمائی کی جائے گی ۔ ایک گیمیفائیڈ تجربے کے ذریعہ، ایپ لوگوں کو 5 کے بدلے 5 چیلنج ۔ 5 جون تک فائیو لائف ایکشن لیں، پر ابھارتی ہے- یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

5 جون 2023 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بڑے پیمانے پرعوام کو متحرک کرنےکی مہم کا اختتام ہوگا۔ اس سال کا تھیم پلاسٹک کی آلودگی کا حل ہے، یہ ایک ایسا موضوع ہے جو مشن لائیف کے 7 موضوعات میں سے ایک:’’ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال کو کم کرنا‘‘ کے مطابق ہے ۔

A picture containing clothing, person, furniture, state schoolDescription automatically generated

آسام میں کربی قبائل کے طلباء کو مشن لائف کے بارے میں حساس بناتےہوئے

A group of people picking up garbageDescription automatically generated with low confidence

کونڈاویڈو، آندھرا پردیش میں پلاسٹک جمع کرنے کی مہم

A group of people standing in a fieldDescription automatically generated with medium confidence

جموں و کشمیر کے نگریمل پورہ گاؤں میں صفائی مہم کا انعقاد

A group of people on bicycles holding flagsDescription automatically generated with medium confidence

سہارنپور، اتر پردیش میں مشن لائف سائیکل ریلی

A group of people kneeling in front of a bannerDescription automatically generated with medium confidence

لیہہ مین مارکیٹ، لداخ میں مشن لائف کے تحت آگاہی اور ایکشن مہم

A group of people wearing blue helmets and face masks on a beachDescription automatically generated with low confidence

کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع میں ساحل کی صفائی کی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

A group of women standing in a windowDescription automatically generated with low confidence

رائے پور، چھتیس گڑھ میں لائف پلیج زون سیٹ اپ

A group of people holding postersDescription automatically generated with medium confidence

گنگٹوک، سکم میں مشن لائف بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔

A group of children sitting at a tableDescription automatically generated with medium confidence

نئی دہلی میں لائف پر موقع پر پینٹنگ مقابلہ

A person in uniform standing in front of a group of peopleDescription automatically generated with medium confidence

سیکر، راجستھان میں لائیف ورکشاپ کا انعقاد

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0158WSE.jpg

لدھیانہ، پنجاب میں پوسٹر بنانے کا مقابلہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0161M4Q.jpg

علاقائی میوزیم آف نیچرل ہسٹری، بھونیشور کے زائرین لائف کا عہد لے رہے ہیں۔

 

**********

ش ح۔ ا ک ۔ ف ر

U. No.5135


(Release ID: 1924162) Visitor Counter : 168