نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اتانو داس اور میہولی گھوش کو نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں دوبارہ شامل کیا گیا


نوجوان شوٹر تلوتما سین کو  بھی ٹی او پی  ایس( ٹاپس) ڈیولپمنٹ گروپ میں شامل کیا گیا

Posted On: 11 MAY 2023 1:08PM by PIB Delhi

اولمپیئن تیر انداز  اور ورلڈ چیمپیئن شپ کے سلور میڈلسٹ اتانو داس کو اس سال انطالیہ میں گھریلو سرکٹ اور تیر اندازی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی کے بعد وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل(ایم وائی  اے ایس) ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم(ٹی او پی ایس) میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ اتانو، جس نے 673 پوائنٹس حاصل کرکے مردوں کی ری کرو انفرادی درجہ بندی میں چوتھے مقام کا دعویٰ کیا تھا، تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد بین الاقوامی بیرونی مقابلے میں واپسی کر رہے تھے۔

 ٹی او پی ایس(ٹاپس) میں شامل کیے جانے والے دیگر بڑے نام رائفل شوٹر میہولی گھوش ہیں جنہوں نے اس سال نیشنل شوٹنگ ٹرائلز میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ جیتا تھا اور 15 سالہ تلوتما سین جنہوں نے اس سے قبل قاہرہ ورلڈ کپ میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کا کانسی کا تمغہ جیتنےمیں  اسی سال  کامیابی حاصل کی تھی اور وہ بھی سینئر سرکٹ میں اپنی پہلی کارکردگی میں۔ ان کے پاس  جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ کانسی کا تمغہ اور ٹیم گولڈ بھی ہے جو انہوں نے  اس نے سال 2022 میں جیتا تھا۔

ٹاپس کور اور ڈویلپمنٹ کی فہرستوں میں کل 27 نئے نام شامل کیے گئے جس سے اب(ٹی او پی ایس )  ٹاپس ایتھلیٹس کی کل تعداد 270 (کور میں 101، ترقی میں 269) ہو گئی ہے ۔

مکمل فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.5027



(Release ID: 1923331) Visitor Counter : 102