صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کی مرکزی وزارت نے پائیدار صحت کے بندوبست کے لئے جدید معلومات کو تحریک دینا یعنی سکشم کا آغاز کیا

Posted On: 10 MAY 2023 10:21AM by PIB Delhi

صحت کی مرکزی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے پائیدار صحت کے بندوبست کے لئے جدید معلومات کو تحریک دینا یعنی سکشم کا آغاز کیا۔ یہ ایک سیکھنے اور بندوبست کا معلوماتی نظام (ایل ایم آئی ایس) ہے۔ اس ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کو نئی دہلی میں نیشنل انسٹی آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (این آئی ایچ ایف ڈبلیو) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

سکشم ملک میں صحت کے تمام پیشہ ور افراد کے لئے آن لائن تربیت اور طبی تعلیم فراہم کرنے کا ایک ڈیڈیکیٹڈ اور ایک مستحکم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم میٹرو پولیٹن شہروں میں کارپوریٹ اسپتالوں اور دیکھ بھال کے تمام مرکزوں اور دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں واقع پرائمری صحت سینٹروں کے صحت سے جڑے پیشہ ور افراد کی جامع صلاحیت سازی کو یقینی بنائے گا۔

فی الحال سکشم: لرننگ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایل ایم آئی ایس) آن لائن موڈ کے ذریعے 200 سے زیادہ سرکاری صحت اور 100 کلینکل کورسیز کا اہتمام کررہا ہے۔ صحت سے جڑے پیشہ ور افراد پورٹل: https://lmis.nihfw.ac.in/ کے ذریعے ان کورسیز کے لئے خود کا رجسٹریشن کراسکتے ہیں اور جاری درکار تربیت اور ضروری اسیسمنٹ ضابطے کو کوالیفائی کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

صحت کے خصوصی سکریٹری جناب ایس گوپال کرشنن، صحت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مانشوی کمار، این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دھیرج شاہ، این آئی ایچ ایف ڈبلیو کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ندھی کیسروانی، این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے ڈین ڈاکٹر وی کے تیواری، وزارت صحت اور این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے ڈاکٹر سنجے گپتا، ڈاکٹر پشپانجلی سوائین، ڈاکٹر ڈی کے یادو اور سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

Urdu No. 4972


(Release ID: 1922997) Visitor Counter : 167