بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے ستوے بندرگاہ پر پہلا ہندوستانی مال بردارجہاز وصول کیا


ستوے بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ کولکتہ اور اگرتلہ اور ایزوال کے درمیان ،سامان کی نقل و حمل کی لاگت اور وقت میں، 50 فیصد کمی

اس سے ہندوستان اور میانما اور وسیع خطہ کے درمیان تجارتی رابطوں اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا اور حکومت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی: جناب سربانند سونووال

Posted On: 09 MAY 2023 2:59PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں نیز آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور جمہوریہ میانما کے نائب وزیر اعظم اور مرکزی وزیر برائے نقل و حمل اور مواصلات ایڈمرل ٹن آنگ سان نے ،آج میانما کی ریاست رخائن میں سیتوے بندرگاہ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے پہلا ہندوستانی مال بردار جہاز وصول کیا جسے کولکتہ کی سیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔

ستوے بندر گاہ کے فعال ہونے سے، دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی میانماکی ریاست رخائن کی مقامی معیشت کو فروغ دینےمیں بھی مدد ملے گی۔ بندرگاہ کی طرف سے فراہم کردہ زیادہ سے زیادہ رابطے، خطے میں روزگار کے مواقع اور ترقی کے امکانات میں اضافہ کا باعث بنے گے۔

افتتاحی تقریب میں ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں، ہندوستان اور میانما کے درمیان قریبی تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات بالخصوص میانمار کی راکھین ریاست پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سیتوے بندرگاہ جیسے ترقیاتی اقدامات کے ذریعے میانماکے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے تئیں ہندوستان کی دیرینہ وابستگی کا اعادہ کیا۔

اس پروجیکٹ کا تصور، میانما میں، دریائے کالادن کے ذریعے، ہلدیہ/کولکتہ/کسی بھی ہندوستانی بندرگاہ کے ساتھ میزورم کا متبادل رابطہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ میں میزورم سے پالیتوا (میانما) تک ہائی وے/سڑک نقل و حمل اوراس کے بعد اندرون ملک آبی نقل و حمل (ؔئی ڈبلیو ٹی) کے ذریعے پیلیٹوا سے ستوے (میانما) اور سمندری جہاز رانی کے ذریعے، سیتوے سے ہندوستان کی کسی بھی بندرگاہ تک کا تصور کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ مندرجہ ذیل حصوں پر مشتمل ہے (انڈیکس نقشہ بھی منسلک ہے):

 

نمبر شمار.

علاقہ

موڈ

فاصلہ

(اے)

میا ں ما میں ہلدیا سے ستوے بندر گاہ

جہاز رانی

539 کلو میٹر

(بی)

ستوے سے پلیٹوا (دریائے کالادن)

آئی ڈبلیو ٹی

158 کلو میٹر

(سی)

پلیٹوا سےہند-میاں ما سرحد (میاں ما میں)

سڑک

110 کلو میٹر

(ڈی)

ہند-میاں ما سرحد سے این ایچ 54 تک(ہندوستان میں)

سڑک

100 کلو میٹر

 

ستوے بندر گاہ کو کالادن ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ(کے ایم ٹی ٹی پی) کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو حکومت ہند کی طرف سے امدادی مدد کے تحت فنڈ کیا گیا ہے۔ ایک بار مکمل طور پر کام کرنے کے بعد کے ایم ٹی ٹی پی کے آبی شاہراہوں اور سڑک کے حصے، سیتوے بندرگاہ کے ذریعے ،ہندوستان کے مشرقی ساحل کو شمال مشرقی ریاستوں سے منسلک کر دیں گے۔

*****

U.No.4940

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1922893) Visitor Counter : 97