ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے اپریل 2023 کے لیے 126.46 ایم ٹی کی ماہانہ مال برداری کا ریکارڈ کیا
اپریل کے مہینے میں اضافی لوڈنگ 4.25 ایم ٹی رہی ہے جو اپریل 2022 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں، 3.5 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے
اپریل میں ریلوے کی مال برداری کی آمدنی 13893 کروڑ روپے ہےجبکہ اسکے مقابلے میں، اپریل 2022 میں یہ 13011کروڑ روپے تھی جوکہ 7 فیصد کااضافہ ہے
Posted On:
08 MAY 2023 2:35PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلویز (آئی آر) نے اپریل 2023 میں 126.46 کی ماہانہ فریٹ لوڈنگ ریکارڈ کی ہے۔ اپریل کے مہینے میں اضافی لوڈنگ 4.25 ایم ٹی رہی ہے یعنی 2022 میں حاصل کیے گئے اپریل کے اعداد و شمار کے مقابلے میں، یہ3.5 فیصد کااضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اپریل میں مال برداری کی آمدنی 13893کروڑ روپے ہے جبکہ اپریل 2022 میں یہ آمدنی 13011 کروڑ روپے تھی جسکے مقابلے میں یہ 7 فیصدکا اضافہ ہے۔
ہندوستانی ریلویز نے اپریل 2022 میں 58.35 ایم ٹی کے مقابلے میں، اپریل 2023 میں کوئلے کے شعبہ میں 62.39 ایم ٹی کی لوڈنگ حاصل کی ہے، اس کے بعد 14.49 ایم ٹی لوہے کی لوڈنگ، 12.60 ایم ٹی سیمنٹ، 9.03 ایم ٹی دیگر سامان کی لوڈنگ، 6.74 ایم ٹی کنٹینرز ، 6.74 ایم ٹی اسٹیل کی لوڈنگ ، 5.11 ایم ٹی غذائی اناج کی، 4.05 ایم ٹی معدنی تیل ایم ٹی اور 3.90 ایم ٹی کھاد کی لوڈنگ حاصل کی۔
’’کارگو کی تلاش میں‘‘ منتر کے بعد، ہندوستانی ریلویز نے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے، مسلسل کوششیں کی ہیں، جن کے نتیجے میں روایتی اور غیر روایتی، دونوں طرح اشیاء کے سلسلوں سے ریلوے میں، مال برداری کے نئے ٹریفک کی آمد ہو رہی ہے۔
*****
U.No.4894
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1922578)
Visitor Counter : 156