وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ نے سی-17 کے ذریعے سوڈان  سے جنگی طرز کی  بچاؤ مہم کے تحت تقریباً 24 گھنٹے بغیر رکاوٹ آپریشن چلایا

Posted On: 06 MAY 2023 9:55AM by PIB Delhi

تین- چار مئی 2023 کی درمیانی شب میں  بھارتی فضائیہ کے سی-17 گلوب ماسٹر طیارے نے ہنڈن  ندی سے پرواز کی، جو رات  بھرکے سفر کے بعد صبح جدہ، سعودی عرب پہنچ گیا۔ جہاز نے ، جدہ سے جنگ سے متاثرہ سوڈان کے لئے اور واپس بھارت کے لئے بلا رکاوٹ پرواز کرنے کے لئے جدہ میں ایندھن بھرا۔ ایندھن کی عدم دستیابی سے بچنے اور سوڈا ن میں دوبارہ ایندھن لینے کی تاخیر سے سے بچنے کے لئے طیارے نے جدہ سے اضافی ایندھن لیا۔ یہ اپنی قسم کا ایک خاص مشن تھا، جس کے ذریعے 192 مسافروں کو واپس لایا گیا۔  ان میں زیادہ تر خواتین، بچے اور معمر افراد شامل تھے، جو یا تو  این آر آئی،  غیرملکی شہری یا او سی آئی (اوورسیز سٹیزن آف انڈیایعنی بھارت نژاد غیر ملکی شہری) تھے۔  ان لوگوں کو  چونکہ جدہ نہیں لے جایا جاسکتا تھا، اس لئے اس بھاری جیٹ کے ذریعے نان اسٹاپ پرواز میں انھیں سیدھے طور پربھارت لے جانا ضروری تھا۔

سوڈان میں،  بھاری جیٹ کو اتارنے کے لئے ،طیارے نے  اوور ہیڈ اسٹیپ  ٹیکٹیکل  آمدکو انجام دیتے ہوئےحملہ آور طریقہ اختیار  کیا۔ طیارے نے حملہ  کرنے کا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اوور ہیڈ اسٹیب ٹیکٹیکل آمد کو انجام دیا۔ زمینی آپریشن کی پوری مدت کے دوران،   صورتحال کے مدنظر طیارے کو ہوائی اڈے سے فوری طور پرباہر نکلنے کے لئے جہاز کے انجنوں کوچالو رکھا گیا۔

جہاز کے عملے کو ایک اور ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پرواز کے دوران ایک مسافر بے ہوش ہوگیا۔ اس صورتحال کو عملے نے فوراً اور اپنی مہارت سے سنبھالا، عملے نے اس شخص کوبحال کرنے کے لئے  100 فیصد آکسیجن فراہم کیا۔

یہ جہاز 4 مئی 2023 کو دیر شام احمدآباد میں اُترا اور پھر اسی رات  اپنے ہوم بیس ہنڈن پہنچ گیا۔ اس طرح ، جہاز کے عملے نے پھنسے ہوئےآخری  کچھ ہم وطنوں کو بھارت واپس لانے کے لئے تقریباً 24 گھنٹے کی طویل مدت کی پرواز کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1(1)17MO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(1)RCS3.jpeg

******

 

ش ح۔ ن ر (06.05.2023)

U NO:4861



(Release ID: 1922273) Visitor Counter : 111