امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر، جناب امت شاہ نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی پرکاش سنگھ بادل کی’انتم ارداس‘ میں حصہ لیا اور پنجاب کے شری مکتسر صاحب میں انہیں آخری نذرانہ ٔ عقیدت پیش کیا
جناب پرکاش سنگھ بادل کا انتقال نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کی سیاسی اور سماجی قیادت کا ناقابل تلافی نقصان ہے
جناب بادل کے انتقال سے ،سکھ برادری نے ایک سچے سپاہی کو کھو دیا ہے، ملک ایک محب وطن سے محروم ہو گیا ہے، کسانوں نے ایک سچے ہمدرد کو کھو دیا ہے اور سیاست نے ایک ایسے عظیم انسان کو کھو دیا ہے جس نے اعلیٰ معیار قائم کیا ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے جناب پرکاش سنگھ بادل سے ملاقات سےہمیشہ سیکھا اور انہوں نے ہمیشہ سچا راستہ دکھانے کی کوشش کی۔جناب بادل جیسے عظیم انسان کے علاوہ ،کوئی بھی سیاسی زندگی میں اتنی شفافیت کے ساتھ مشورہ نہیں دے سکتا
جناب پرکاش سنگھ بادل نے نئے پنجاب کی بنیاد رکھی۔ ان کے انتقال سے بھائی چارے کے سردار بھی ہم سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ہندو سکھ اتحاد کے لیے وقف کردی
سیاست میں کئی مخالفتوں کا سامنا کرنے کے باوجود ،بادل صاحب نے ہمیشہ سب کو متحد رکھنے کی کوشش کی۔عوامی اور سیاسی زندگی میں ایسا شخص ملنا ناممکن ہے
ایمرجنسی کے دوران ،جناب پرکاش سنگھ بادل جمہوریت کی حفاظت کے لیے استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔چاہے وہ
Posted On:
04 MAY 2023 3:58PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر، جناب امت شاہ نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جناب پرکاش سنگھ بادل کی ’انتم ارداس‘ میں حصہ لیا اور پنجاب کے شری مکتسر صاحب میں نذرانہ ٔ عقیدت پیش کیا ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب پرکاش سنگھ بادل کے انتقال سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کی سیاسی اور سماجی قیادت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب بادل کے انتقال سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب بادل کے انتقال سے سکھ برادری نے ایک سچے سپاہی کو کھو دیا ہے، ملک نے ایک محب وطن کو کھو دیا ہے، کسانوں نے ایک سچے ہمدرد کو کھو دیا ہے اور سیاست نے ایک عظیم انسان کو کھو دیا ہے جس نے اعلیٰ معیارات قائم کیے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب پرکاش سنگھ بادل کی 70 سال کی طویل عوامی زندگی تھی۔ بادل صاحب کے علاوہ کوئی بھی شخص بغیر کسی مخالف کے ایسی زندگی نہیں گزار سکتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ انہوں نے جناب بادل سے ملاقات سے ہمیشہ سیکھا اور انہوں نے ہمیشہ سچا راستہ دکھانے کی کوشش کی۔ جناب بادل جیسے عظیم آدمی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی زندگی میں اتنی شفافیت کے ساتھ مشورہ نہیں دے سکتا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب پرکاش سنگھ بادل پنجاب قانون ساز اسمبلی کے سب سے طویل عرصے تک رکن رہے اور جناب بادل نے 5 بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور نئے پنجاب کی بنیاد رکھی۔ ان کے انتقال سے بھائی چارے کا سردار بھی ہم سے رخصت ہو گیا۔ جناب پرکاش سنگھ بادل نے اپنی پوری زندگی ہندو سکھ اتحاد کے لیے وقف کر دی اور سیاست میں کئی مخالفتوں کا سامنا کرنے کے باوجود، بادل صاحب نے ہمیشہ سب کو متحد رکھنے کی کوشش کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ عوامی اور سیاسی زندگی میں ایسا شخص ملنا ناممکن ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ 1970 سے آج تک ،جب بھی ملک کے لیے کھڑے ہونے کا موقع ملا، بادل صاحب کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پرکاش سنگھ بادل نے اصولوں اور مسلک کے لیے جدوجہد کی اور اپنی عوامی زندگی کا طویل ترین وقت جیل میں گزارا۔ ایمرجنسی کے دوران جناب پرکاش سنگھ بادل ،جمہوریت کی حفاظت کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہے، چاہے وہ کارگل کی جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف لڑائی، ہر محاذ پر بادل صاحب ہمیشہ قومی مفاد کے لیے ڈھال کی طرح کھڑے رہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بادل صاحب کا انتقال پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم سب کو جناب پرکاش سنگھ بادل کی زندگی سے ترغیب حاصل کرنی چاہیے ۔ وایو گرو ہم سب کو ان کے راستے پر چلنے کی طاقت دے ۔
*****
U.No.4818
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1922168)
Visitor Counter : 125