نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل اتر پردیش میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کا لوگو، شوبنکر (ماسکوٹ)، جرسی اور ترانہ لانچ کریں گے
کھیل ، راجدھانی لکھنؤ کے علاوہ وارانسی، نوئیڈا اور گورکھپور میں منعقد کئے جائیں گے
Posted On:
04 MAY 2023 3:27PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل 5مئی کو لکھنؤ کے گومتی نگر میں اِندرا گاندھی پرتشٹھان میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022(کے آئی یو جی2021)کے لوگو، شوبنکر، جرسی اور ترانہ (نغمہ)کی لانچنگ کریں گے۔
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمزکا تیسرا ایڈیشن 23 مئی سے 3جون تک چلے گا۔ اس کی افتتاحی تقریب 25مئی کو لکھنؤ کے بابو بنارسی داس یونیورسٹی میں ہوگی۔
لانچنگ کی اس تقریب میں دیگر معزز شخصیات کے ساتھ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک اور اترپردیش کے وزیر کھیل جناب گریش چندر یادو بھی موجود رہیں گے۔
کے آئی یو جی کے آئندہ ایڈیشن میں ملک بھر کی 200 سے زیادہ یونیورسٹیوں سے 4700 سے زیادہ کھلاڑیوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ہی اس میں اب تک 7000سے زیادہ کھلاڑیوں کی حصے داری ہوجائے گی۔کے آئی یو جی کے اِس ایڈیشن میں شامل ہونے والے کھیلوں کی تعداد 21 ہے، جو یونیورسٹی کھیلوں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس میں کشتی رانی(روئنگ)کو بھی پہلی بار شامل کیا جارہا ہے۔
کھیل مقابلے راجدھانی لکھنؤ کے علاوہ وارانسی، نوئیڈا اور گورکھپور میں منعقد کئے جائیں گے۔نشانے بازی مقابلے کا انعقاد نئی دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں کیا جائے گا۔ کشتی رانی جیسے پانی کے کھیل پہلی بار کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا حصہ ہوں گے۔مل کھمب اور یوگاسن نامی دو سودیشی کھیل آرٹ کرناٹک میں منعقد کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے پچھلے ایڈیشن میں شامل تھے اور اس ایڈیشن کا بھی حصہ ہوں گے۔اِن کھیلوں کا براہ راست نشریہ ڈی ڈی اسپورٹس اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ہوگا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4825)
(Release ID: 1922043)
Visitor Counter : 137