امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، جوار کے بین الاقوامی سال -2023 میں، وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف اور این ڈی آر ایف کے اہلکاروں کے کھانے میں جوار (شری انّ) کو متعارف کرانے کا اہم فیصلہ کیا ہے
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کے مطالبے پر تمام افواج کے ساتھ بات چیت کے بعد 30 فیصد جوار (شری انّ) کو مرکزی مسلح پولیس فورسز کی خوراک میں شامل کیا گیا
جوار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور اس کی گھریلو اور عالمی مانگ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو غذائیت سے بھر پور خوراک فراہم کرنے کے لیے، اقوام متحدہ نے حکومت ہند کی درخواست پر سال 2023 کو بین الاقوامی جوار کا سال قرار دیا ہے
شری انّ - پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ، گلوٹین سے پاک، کم گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) اور غذائی ریشہ، مائیکرو نیوٹرینٹس اور فائٹو کیمیکلز بشمول کیلشیم، آئرن، فاسفورس وغیرہ سے بھر پور ہے جو اسے فوجیوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لیے ایک جامع غذائیت سے بھر پور کھانے کے طور پر کام کرتا ہے
جوار کو سی اے پی ایف اور این ڈی آر ایف کے مختلف کاموں اور تقریبات میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا، افواج اس شعبے میں معروف اداروں کے ذریعے جوار پر مبنی پکوان تیار کرنے میں باورچیوں کی تربیت کا اہتمام کریں گی
Posted On:
03 MAY 2023 4:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بین الاقوامی جوار سال-2023 کو مد نظر رکھتے ہوئے، وزارت داخلہ کے ذریعہ مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کی خوراک میں جوار (شری انّ) کو شامل کرنے کا بے مثال فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کے مطالبے پر تمام فورسز کے ساتھ گہری بات چیت کے بعد 30 فیصد جوار (شری انّ) کو مرکزی مسلح پولیس فورسز کی خوراک میں شامل کیا گیا ہے۔
جوار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور اس کی گھریلو اور عالمی مانگ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو غذائیت سے بھر پور خوراک فراہم کرنے کے لیے، اقوام متحدہ نے حکومت ہند کی درخواست پر سال 2023 کو بین الاقوامی جوار کا سال قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شری انّ کو فروغ دینے کی مہم کروڑوں ہم وطنوں کی غذائیت کو پورا کرنے کی بنیاد بنے گی۔
شری انّ کو صحت کے لیے اچھا، کسانوں کے لیے فائدہ مند اور ماحول دوست سمجھا جاتا ہے۔ توانائی سے بھر پور، خشک سالی کے خلاف مزاحم، کم پانی کی ضرورت والی خشک مٹی اور پہاڑی علاقوں میں شری انّ کو آسانی سے کاشت کیا جا سکتا ہے اور یہ کیڑوں کے حملے سے بھی نسبتاً محفوظ ہے۔ شری انّ - پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ، گلوٹین سے پاک، کم گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) اور غذائی ریشہ، مائیکرو نیوٹرینٹس اور فائٹو کیمیکلز بشمول کیلشیم، آئرن، فاسفورس وغیرہ سے بھر پور یہ فوجیوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لیے ایک جامع غذائیت سے بھر پور خوراک کے طور پر کام کرتا ہے۔
وزارت داخلہ نے تمام فورسز کو شری انّ پر مبنی مینو متعارف کرانے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی ہے اور فورسز نے اس کا مثبت جواب دیا ہے۔ شری انّ کو مرکزی مسلح پولیس فورس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے مختلف مواقع اور کاموں میں بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔
شری انّ کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کیندریہ پولس کلیان بھنڈار میں الگ الگ کاؤنٹروں، گروسری اسٹور اور فورسز کے احاطے میں راشن اسٹور کے ذریعے اس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پکوان تیار کرنے والے معروف اداروں کے ذریعہ باورچیوں کو بھی شری انّ پر مبنی پکوان تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔
شری انّ کے استعمال کے لیے فورسز اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ میں بیداری پیدا کرنے کے لیے غذائی ماہرین اور ماہر ایجنسیوں کی خدمات کو بروئے کار لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’اپنے شری انّ کو جانیں‘ کے موضوع پر بیداری کے لیے مختلف پروگرام، نمائش، سیمینار، ویبینار، ورکشاپس وغیرہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
جوار کا بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم – 2023 عالمی پیداوار، مؤثر پروسیسنگ اور فصل کی گردش کے بہتر استعمال اور جوار کو فوڈ باسکٹ کے ایک اہم جز کے طور پر فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4786
(Release ID: 1921742)
Visitor Counter : 148