امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام نے آج 100 ایپی سوڈ مکمل کیے۔ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ممبئی، مہاراشٹر میں ’من کی بات‘ پروگرام کا 100واں ایپی سوڈ سنا


جناب امت شاہ نے کہا کہ من کی بات کے توسط سے، کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے الفاظ نے نوجوان نسل کو ملک کی قسمت اپنے ہاتھ میں لینے اور سب کے لیے بہتر مستقبل بنانے کے لیے ترغیب فراہم کی ہے

من کی بات پروگرام کے توسط سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایسے پیغامات تیار کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے تک پہنچ کر عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ قائم کرتے ہیں

ختلف علاقوں، زبانوں اور بولیو میں مکالمے کا پلیٹ فارم تیار کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی سماجی جمہوریت کو مضبوط کیا ہے

Posted On: 30 APR 2023 3:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے ’من کی بات‘ پروگرام نے آج 100 ایپی سوڈ مکمل کر لیے ہیں۔ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے آج ممبئی، مہاراشٹر میں ’من کی بات‘ پروگرام کا 100ویں ایپی سوڈ سنا۔

Description: C:\Users\Abuzar\Desktop\image0010UN4.jpg

مختلف ٹوئیٹس کے توسط سے، امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام نے آج 100 ایپی سوڈ مکمل کر لیے ہیں، او ر اس نے اثر انگیز قیادت کی مثالوں کی شاندار نشانی چھوڑی ہے۔ میں نے ممبئی میں من کی بات کا 100واں ایپی سوڈ سنا۔ کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کہے گئے الفاظ نے نوجوان نسل کو ملک کی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کی ترغیب فراہم کی ہے۔

Description: C:\Users\Abuzar\Desktop\image002MI6B.jpg

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ من کی بات پروگرام کے توسط سے وزیر اعظم نریندر مودی ایسے پیغامات تیار کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے تک پہنچتے ہیں، اور عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف خطوں، زبانوں اور بولیوں پر مکالمے کا پلیٹ فارم تیار کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی سماجی جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4667



(Release ID: 1920951) Visitor Counter : 78