وزارت آیوش
’’من کی بات‘‘ میں تبادلہ خیال آیوش کو مثبت اعتماد فراہم کرنے میں مددگار رہے ہیں :جناب سربانند سونووال
’آیوش سیکٹر پر من کی بات کا اثر‘ پر مبنی آیور وید سائنس نے تحقیق کی جرنل آیور ویدک رسرچ میگزین کے خصوصی ایڈیشن کا اجرا کیا
Posted On:
28 APR 2023 3:13PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے ’آیوش سیکٹر پر من کی بات کا اثر‘ پر مبنی سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) کی سرکاری تحقیقی میگزین جرنل آف ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (جے آر اے ایس) میگزین کے ایک خصوصی ایڈیشن کا اجرا کیا ہے۔آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں میگزین کے خصوصی ایڈیشن کا اجرا کیا۔
جناب سربانند سونووال نے اپنے خطاب میں کہا، ’وزیراعظم کے ’من کی بات‘ میں تبادلہ خیال آیوش کو مثبت اعتماد فراہم کرنے میں مددگار رہے ہیں، اپنی اختراعی اور منفرد بات چیت کے انداز کی پیشکش کے ساتھ، اس ریڈیو پروگرام نے اپنے لیے ایک مخصوص جگہ بنائی ہے اور یہ کمیونٹیز کے درمیان مقبول ہوگیا ہے۔ ‘ میگزین کے خصوصی ایڈیشن کے مواد نے آیوش کے شعبے پر ہمارے وزیر اعظم کے مختلف خیالات سے تحریک لی ہے۔
آیوش کا ذکر’من کی بات‘ کی تقریباً 37 قسطوں میں کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے، یوگ کرنے، ثبوت پر مبنی آیوروید کو اپنانے اور زندگی کے آیوروید کے راستے کو اپنی طرز زندگی میں شامل کرنے پر زور دیا تھا۔ آیوش کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کے نتیجے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر روایتی ہندوستانی طریقہ علاج کے فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔
میگزین کے خصوصی ایڈیشن کا مواد گزشتہ نو سال کے دوران آیوش سسٹم پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مختلف بات چیت سے متاثر ہے۔ یہ آیوش سیکٹر پر ’من کی بات‘ کے اثر اور کس طرح آیوش ملک کی قومی ہیلتھ پالیسی اور صحت کی حکمت عملیوں کا ایک بنیادی ستون بن رہا ہے، کو نمایاں کرتا ہے۔ ماہرین کے کل 24 مضامین، سات ممکنہ شعبوں یعنی پالیسی اور صحت عامہ ، سائنس اور ثبوت، ہیلتھ ایجوکیشن اور بیداری، یوگ اور سواستھ ورت (طرز زندگی، ورزش، خوراک، غذائیت)، کورونا کےلڑائی ، صنعت اور تعلیمی اداروں کا اشتراک ، عالمگیریت اور بین الاقوامی تعاون پر تحریر کئے گئے ہیں ۔
خصوصی ایڈیشن میں آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی کے خصوصی پیغامات شامل ہیں۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، تعلیم کے شعبے (جیسے این ایم سی کے ڈاکٹر بی این گنگادھر اور این آئی ایم ایچ اے این ایس کے سابق ڈائریکٹر)، کے مشہور مصنفین، صنعت (جیسے پتنجلی کے آچاریہ بالکرشن، امامی کے ڈاکٹر سی کے کٹیار)، تحقیق (سی ایس آئی آر – ٹی کے ڈی ایل کے ڈاکٹر ستی گری)، کلینیشین ، ماہرین (ممبئی کے ٹاٹا میموریئل سنٹر کے ڈاکٹر راجندر اے بڈوے، بایو ٹکنالوجی ماہرین (پروفیسر اور ساوتری بھائی پھولے پونے یونیورسٹی کے بایو ٹیکنالوجی کی سربراہ، کلپنا جوشی)، بین الاقوامی ماہرین اور فریقوں (جرمنی، سویڈن اورامریکہ) نے اس ایڈیشن میں تعاون کیا ہے۔
جرنل آف ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (جے آر اے ایس) ، نئی دہلی کے سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) کی ایک اوپن ایکسیس، یوجی سی – کیئر فہرست میں سرکاری میگزین ہے۔ اس میگزین کی اشاعت سہ ماہی ہے اور یہ پرنٹ اور آن لائن دونوں ہی شکلوں میں دستیاب ہے۔ یہ آیوروید، یوگ، قدرتی علاج ، سدھ انٹرڈیسی پلنری ہیلتھ سائنسز سمیت ہومیوپیتھی شعبوں میں تحقیق کی اشاعت کے لیے ایک ملٹی ڈسی پلنری پلیٹ فارم ہے۔ اس میگزین کی اشاعت میڈنو کے ذریعہ کی جاتی ہے جو اپنے پورٹ فولیو میں 450 سے زیادہ میڈیکل میگزین کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے اوپن ایکسیس پبلشرز میں سے ایک، وولٹرس کلوور ہیلتھ کا ایک حصہ ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 4618)
(Release ID: 1920629)
Visitor Counter : 132