امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جاری  آر ایم ایس کے دوران اب تک 195 ایل ایم ٹی  گیہوں  کی خریداری کی  گئی، جو کہ2022-23 میں کی گئی خریداری  سے زیادہ ہے


پنجاب، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کا اہم  تعاون

​​​​​​​دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے

Posted On: 27 APR 2023 3:25PM by PIB Delhi

آر ایم ایس  2023-24کے دوران گیہوں کی خریداری  پہلے ہی آر ایم ایس    2022-23 کے دوران ہوئی کل خریداری سے تجاوز کرگئی ہے۔

آر ایم ایس   2022-23 میں، 188 ایل ایم ٹی کی  خریداری  ہوئی تھی ۔ تاہم، 26 اپریل، 2023 تک آر ایم ایس 24-2023 کے دوران 195 ایل ایم ٹی گیہوں کی خریداری ہوئی ہے۔ اس سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ موجودہ وقت میں جاری گیہوں کی خریداری مہم کے دوران تقریباً 14.96 لاکھ کسانوں کو ایم ایس پی کی شکل میں مجموعی طور پر 41148 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس خریداری میں اہم تعاون گیہوں کی خریداری  والی تین ریاستوں - پنجاب، ہریانہ اور مدھیہ پردیش   کا رہا  ہے جو کہ بالترتیب 89.79 ایل ایم ٹی، 54.26 ایل ایم ٹی اور 49.47 ایل ایم ٹی ہے۔

اس سال کی اضافہ شدہ خریداری میں تعاون کرنے والے اہم  عوامل میں سے ایک بے موسم بارش کی وجہ سے  چمک میں کمی کے پیش نظر خریدے جانے والے گیہوں کی کوالٹی اسپیسی فکیشن  میں حکومت ہند کی طرف سے رعایت  فراہم کی جانی  ہے۔ اس  قدم  سے کسانوں کی مشکلات   کم ہوں گی اور مجبوری  میں کی جانے والی کسی بھی فروخت  پر قابو پایا جاسکے گا۔

مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو بہتر رابطہ  کے لئے پہلے سے ہی نامزد خریداری کے مراکز کے علاوہ  گرام/پنچایت سطح پر خریداری کے مرکز کھولنے اورکو آپریٹیو سوسائٹیوں/گرام پنچایتوں/آڑھتیوں وغیرہ کے ذریعے سے بھی خریداری کرنے کی اجازت دی ہے۔

ساتھ ہی ، دھان کی خریداری بھی خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ کے ایم ایس 2022-23 کی خریف فصل کے دوران، 26.04.2023 تک 354 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی جاچکی ہے اور 140 ایل ایم ٹی  کی خریداری ابھی کی جانی  ہے۔ اس کے علاوہ، کے ایم ایس 2022-23 کی ربیع کی فصل کے دوران 106 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سنٹرل پول میں گیہوں اور دھان کے مشترکہ اسٹاک کی پوزیشن 510 ایل ایم ٹی سے  زیادہ ہوگئی  ہے ، جس سے ملک   اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر  پوزیشن میں رہتا ہے۔ گیہوں اور دھان کی جاری خریداری کے ساتھ ،  سرکاری اناج کے ذخیرے میں  غذائی اجناس کے ذخیرہ کی سطح بڑھ رہی ہے۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4576)



(Release ID: 1920320) Visitor Counter : 98