مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
4 جی کے 254 ٹاور ملک کے نام وقف ؛ 336 گاؤوں کے لئے بلا رکاوٹ ٹیلی مواصلات کی کنکٹیویٹی
یہ ٹاور یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ ( یو ایس او ایف ) کے تحت تعمیر کئے گئے ہیں
حکومتِ ہند اور حکومت اروناچل پردیش کی انتھک کوششوں سے تمام محکموں اور اضلاع نے قریبی تعاون کے ساتھ کام کیا
ریاست اروناچل پردیش نے حال ہی میں تمام شعبوں میں بے پناہ پیشرفت ہوئی ہے - ڈونی پولو ہوائی اڈے کا حال ہی میں افتتاح، بھارت گورَو ریل رابطے کا آغاز
ایٹا نگر میں حال ہی میں شروع کی گئی 5 جی خدمات – جلد ہی دیگر علاقوں تک بھی توسیع کی جائے گی
Posted On:
22 APR 2023 5:25PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش کی ترقی پر لوگوں کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ ’’اروناچل پردیش کے لوگ غیر معمولی ہیں۔ وہ حب الوطنی کا غیر متزلزل جذبہ رکھتے ہیں۔ اس عظیم ریاست کے لئے کام کرنا اور اس کی حقیقی صلاحیت کو سمجھنے میں مدد کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ ‘‘
حکومت ِ ہند اور حکومت اروناچل پردیش کی مشترکہ کوششوں میں، 22 اپریل ، 2023 ء کو مواصلات، ریلویز اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو ؛ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن ریجیجو ؛ اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھنڈو ، مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیوو سنگھ چوہان اور اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب چونا مین اور مرکزی و ریاستی حکومت کے سینئر افسران کی موجودگی میں 4 جی کے 254 موبائل ٹاوروں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ۔
یہ ٹاورز 336 گاؤں کا احاطہ کریں گے اور اس سے اروناچل پردیش کے ہزاروں باشندوں کو فائدہ پہنچے گا۔ استفادہ کنندگان رہائشیوں تک تیز رفتار نیٹ ورک کنیکٹیویٹی تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہوں گے ، جو تعلیم، صحت، ای کامرس اور زراعت جیسے شعبوں میں مختلف ڈیجیٹل خدمات کو یقینی بناتے ہیں اور یہ سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا ۔
بھارت نیٹ اسکیم کے تحت 1,310 گرام پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر سے جوڑا گیا ہے اور ڈیجیٹل شمولیت لانے کے لئے مزید 1,156 ٹاورز لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 5 جی خدمات حال ہی میں ایٹا نگر میں شروع کی گئی ہیں اور اسے دوسرے علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔
نشیبی دیبانگ وادی کے گاؤں کے فیض کنندگان میں سے ایک نے ٹیلی کام کنیکٹیویٹی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب چونا مین نے اس بات کی ستائش کی کہ گزشتہ 8 سالوں میں حکومت ہند کی کوششوں سے ریاست میں مجموعی طور پر ریلوے، سڑک اور ٹیلی مواصلات کی کنکٹیویٹی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔
مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان نے تمام چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے کنیکٹیویٹی لانے کی کوششوں کی تعریف کی اور ایٹا نگر میں قومی پوسٹل ہب کے قیام اور ریاست میں پوسٹل کنیکٹوٹی لانے کے لئے مختلف اقدامات کا بھی ذکر کیا۔
اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھنڈو نے آج کے دن کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 ء سے اروناچل پردیش میں بنیادی ڈھانچے میں زبردست تبدیلی آئی ہے ۔ ڈیجیٹل شمولیت سے بدعنوانی کے خاتمے اور ای حکمرانی میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 100 فی صد ای-آفس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اروناچل پردیش اسمبلی نے ای-ودھان پروجیکٹ کو نافذ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائم لائن سے پہلے بقیہ سائٹس کا احاطہ کر کے مکمل کرنے کے لئے مربوط کوآرڈینیشن اور تمام کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دو نہیں بلکہ گیارہ کے طور پر ایک جمع ایک کے کنورجنس کے ماڈل پر توجہ مرکوز کی۔ اروناچل پردیش کو نہ صرف چڑھتے سورج کی سرزمین بلکہ ابھرتی ہوئی ترقی کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے۔
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے مکمل حکومت کے طریقہ ٔ کار پر زور دیا ، جس میں تمام پروجیکٹوں کے نفاذ کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ یو ایس او ایف کے تحت منصوبہ بند بقیہ 4 جی 1156 ٹاوروں کے لئے پہلے ہی مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ ایک اور اسکیم کے حصے کے طور پر یعنی 4 جی کو وسعت دینے کی اسکیم کے تحت 4 جی کی 2424 سائٹس قائم کی جائیں گی ، جس میں 270 سائٹس او ایف سی کے ذریعے، 1,237 سائٹس مائیکرو ویو کے ذریعے اور 917 وی سیٹ کے ذریعے زیادہ کنکٹیویٹی کے لئے قائم کی جائیں گی ۔
اس کے علاوہ ، سیٹلائٹ کمیونیکیشن کو بھی مناسب رابطے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائبرنٹ ولیج پروگرام اور فرنٹیئر ہائی وے ایک جامع ترقی اور شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی کوششوں کی ستائش کی اور زور دیا کہ کام مشن موڈ میں کیا جائے تاکہ مارچ ، 2024 ء تک کوئی بھی گاؤں غیر منسلک نہ رہے۔ .
مواصلات، ریلویز اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے اپنے خطاب میں بتایا کہ دشوار گزار علاقوں میں ، ان ٹاوروں کی تنصیب، عملی مشکلات سب کا پریاس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مواصلات کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اس میں سبھی کے لئے دروازے اور مواقع کھلے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کووڈ کے دور میں دوسرے ممالک میں فائدہ اٹھانے والوں کو فائدہ پہنچانا کتنا مشکل تھا ۔ تاہم، بھارت میں انڈیا اسٹیک کے مؤثر استعمال کے ساتھ یعنی یو پی آئی ، آدھار، ٹیلی کام نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی تقسیم اور دیگر تمام خدمات کو ڈیجیٹل طور پر اور ایک کلک پر منظم کیا گیا۔ انہوں نے توانگ میں 12600 فٹ کی بلندی پر ایک ٹاور کی تنصیب کی مثال پیش کرتے ہوئے دشوار گزار خطوں کے چیلنجوں پر قابو پانے پر زور دیا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے دفاعی فورسز، ضلعی انتظامیہ، خدمات فراہم کرنے والوں، مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا ۔
حکومت ہند ہر دور دراز گاؤں اور اروناچل پردیش کے ہر فرد کو عالمی معیار کا رابطہ فراہم کرنے کے لئے ’’ سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وِشواس، سب کا پریاس ‘‘ کے تحت انتھک محنت کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4377
(Release ID: 1918879)
Visitor Counter : 139