وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی ، جس میں کووڈ -19سے نمٹنے  کی غرض سے صحت عامہ سے متعلق تدارکی طورطریقوں کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا


انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ سب ڈسٹرکٹ کی سطح تک اسپتال کے بنیادی ڈھانچے  کی کارروائی جاتی تیاریوں کو یقینی بنائیں

انھوں نے چوکس رہنے کی ضرورت کا اجاگرکیااورریاستوں کی رہنمائی کی غرض سے مشاورتوں  کو تازہ ترین بنانے کے لئے کووڈ -19صورتحال کا باضابطہ طورپرمعائنہ کرنے کی ضرورت  کا بھی اظہارکیا

انھوں طبی جانچ کرنے ، متاثرہ مریضوں  کا پتہ چلانے ، علاج معالجہ – ٹیکہ کاری اورکووڈ-19سے بچاؤ کے لئے مناسب طریق کارسے متعلق جاری کارگر حکمت عملی کو جاری رکھنے کی تلقین کی

Posted On: 19 APR 2023 6:15PM by PIB Delhi

پورے بھارت میں حال ہی میں کووڈ -19کے کینسر کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹرپی کے مشرا نے ملک میں کووڈ -19کی صورتحال کاجائزہ لینے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اورمتعلقہ ضروری سازوسامان اورخدمات –لاجسٹکس ، کی تیاری کی صورت حال  ، ملک میں دواؤں کی دستیابی اور ٹیکہ کاری کی مہم اورکووڈ -19کے کینسر میں حال ہی میں ہورہے تیزی سے اضافے کے تدارک کی غرض سے کلیدی ضروری اقدامات  پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

اس میٹنگ میں کابینہ سکریٹری جناب راجیو گابا، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹرونود پال ، خزانے کی سکریٹری جناب ٹی وی سوماناتھن ، صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن ، فارماسیوٹیکلز کی سکریٹری  محترمہ ایس اپرنا، شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب راجیو بنسل ، آیوش کے سکریٹری جناب راجیش کو ٹیچا ، ڈی ایچ آر کے سکریٹری اورآئی سی ایم اے آر کے ڈائریکٹرجنرل  جناب راجیو بہل ، بائیوٹیکنولوجی کے سکریٹری جناب راجیش –ایس گوکھلے اور  اطلاعات ونشریات کے سکریٹری جناب اپورو چندرا اوردیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔

صحت اورخاندانی بہبود کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے کووڈ -19کو عالمی صورتحال کا عمومی جائزہ پیش کرتے ہوئے ایک جامع پریزینٹیشن دیا۔ انھوں نے اس بات کو اجاگرکیاکہ بھارت میں کووڈ-19کے کیسنر کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اوران میں سب زیادہ کینسر کے معامات  8ریاستوں (کیرالہ ، دہلی ، مہاراشٹر ، ہریانہ ، اترپردیش ، تمل ناڈو، کرناٹک اور راجستھان ) میں سامنے آرہے ہیں ۔ اس کے علاوہ طبی جانچ  کے بعد بیماری سے متاثرہ معاملوں کی تعداد میں ہورہے اچانک اضافے اورملک میں کئے گئے ٹیسٹو ں کی صورتحال کو بھی اجاگرکیاگیا۔ ان آٹھ  ریاستوں میں زیرعلاج مریضوں  کا تفصیلی تجزیہ بھی پیش کیاگیا اوراس بات کو اجاگرکیاگیا کہ ان کینسر کے لگ بھگ 92فیصد معاملوں کو ان کے گھروں میں ہی الگ تھلگ  رکھاگیاہے ۔

اس کے علاوہ اس پریزینٹیشن میں جنوری 2023کے بعد سے مختلف النوع قسموں کے جینوم سیکوینسنگ کاایک عمومی جائزہ بھی فراہم کیاگیااوربھارت میں گردش کررہے مختلف قسموں کے تناسب کو بھی نمایاں کیاگیا ۔ ملک میں ٹیکہ کاری کی صورت حال پرغورکیاگیا جس کے بعد ملک بھرمیں دواؤں کی دستیابی اوربنیادی ڈھانچہ کی تیاری کے بارے میں تیادلہ خیال کیاگیا۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کی ہدایات کے مطابق ، فعال بنیادی ڈھانچہ کے جائزہ کے مقصد سے ایک ملک  پرآزمائشی مشق کا بھی اہتمام کیاگیا اورمیٹنگ کے شرکاء کے سامنے اس آزمائشی مشق کی صورتحال پیش کی گئی۔اس کے علاوہ ، کووڈ -19ٹیکہ کاری پروگرام کے اخراجات  اوردواؤں اورٹیکوں کے خام مال کے لئے بجٹ التزامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔

صحت کے سکریٹری نے اس بات سے بھی مطلع کیاکہ ریاستوں کو پہلے ہی صلاح دی گئی ہے کہ وہ خود ہی مینوفیکچررس یادوائیں تیارکرنے والے اداروں سے براہ راست مطلوبہ کووڈ کے ٹیکوں کی سرکاری خریدکی غرض سے ضروری اقدامات کرسکتے ہیں  اور اس کے لئے صحت کی مرکزی وزارت  سے کسی بھی قسم کی پیشگی منظوری حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ریاستوں کے نجی اسپتال بھی اس قسم کے ٹیکے براہ راست مینوفیکچررس سے خرید سکتے ہیں ۔ ایک بارخریدلئے جانے کے بعد ، ان ٹیکوں کا کووڈ -19ٹیکہ کاری سے متعلق موجودہ رہنما ہدایات کے مطابق بندوبست کیاجاسکتاہے ۔

تفصیلی پریزنٹیشن کے بعد، ڈاکٹرپی کے مشرانے ا س بات کو اجاگرکیاکہ مقامی سطح پرکووڈ کینسر میں تیزی سے اضافے پرقابو پانے کی غرض سے ، یہ بہت ضروری ہے کہ سب –ڈسٹرکٹ سطح پرخاطرخواہ مقدار میں صحت  سے متعلق بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہوناچاہیئے اور اسے ریاستوں کے صلاح ومشورے کے ساتھ یقینی بنایاجاسکتاہے ۔ انھوں نے اس بات کی بھی تلقین کی کہ ریاستوں کی رہنمائی کی غرض سے مشاورتوں کا ابھرتے ہوئے منظرنامہ کی بنیادپرجائزہ لیاجاناچاہیئے اوراسی کے مطابق مشاورت کو تازہ ترین بنایاجاناچاہیئے ۔

اس کے علاوہ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پربھی غوروخوض کیاکہ زیادہ تعداد میں سامنے آنے والے مقامات کی نشاندہی پرتوجہ دیاجانا بہت ضروری ہے اورریاستوں کو آئی ایل آئی /ایس اے آر کیسنر کے رجحانات کی نگرانی کرناچاہیئے ۔ کووڈ -19کی جانچ کی غرض سے خاطرخواہ مقدار میں نمونے بھیجنے چاہیئں اورجینوم سیکوینسنگ  کے مکمل عمل میں تیزی لانی چاہیئے ۔

ڈاکٹرپی کے مشرا نے اس بات پرزوردیاکہ طبی جانچ کرنے ، متاثرہ مریض کا پتہ چلانے ، علاج معالجہ ، ٹیکہ کاری اورکووڈ سے بچاؤ کی غرض سے مناسب طریق کار پرعمل درآمد سے متعلق کارگر5-نکاتی حکمت عملی کو مسلسل جاری رکھاجاناچاہیئے ۔ اس کے علاوہ کووڈ -19سے بچاؤ کی غرض سے مناسب طریق کار کے بارے میں برادری کے اندر بیداری پیداکرنے اورغفلت اورلاپروائی برتنے کے خلاف شہریوں کو خبردار کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔

انھوں نے عہدیداروں کو صلاح دی کی وہ کووڈ -19کی صورت حال پرکڑی نظررکھیں اور کووڈ -19کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے ضروری اقدامات کریں ۔

***********

U -4308



(Release ID: 1918198) Visitor Counter : 89