وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے’اے وی جی سی پالیسیوں کے مسودے پر قومی ورکشاپ اور مشاورت‘کا انعقاد کیا


اے وی جی سی میں وہ حاصل کرنے کی صلاحیت ہے جو ہندوستانی آئی ٹی نے حاصل کیا ہے:جناب اپورو چندرا

Posted On: 18 APR 2023 2:32PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں صنعت، تعلیمی دنیااور سرکار کے لئے اے وی جی سی پالیسیوں کے مسودے پر پہلی قومی ورکشاپ اور مشاورت کا انعقاد کیا۔ اے وی جی سی سے متعلق مرکز اور ریاست دونوں سطحوں کی کئی سرکاری اکائیوں ، اے وی جی سی شعبے کی صنعتی اداروں اور صنعتی دنیا کے لیڈروں کے ساتھ شراکت  داری ہونی تھی۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری اور اے وی جی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جناب اپورو چندر ا نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں اے وی جی سی (اینی میشن، ویزوئل افیکٹس،  گیمنگ اینڈ کامکس-ایکسٹنڈڈ ریئلٹی)شعبے کو مضبوط کرنے کے وزارت کی کوششوں کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ریاستیں بھی اے وی جی سی شعبے کی ترقی سے مستفید ہونے کے لئے اپنی اعلیٰ ترین کوششیں کرتی ہیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری جناب اپورو چندرا نے اپنی افتتاحی تقریر میں اے وی جی سی شعبے کے کئی حامیوں کے بارے میں بات کی، جس میں تعلیم اور ہنرمندی شعبے کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال کے دنوں میں اے وی جی سی شعبے کی ترقیاتی شرح غیر معمولی رہی ہے اور آنے والی دہائیوں میں اس کے تیزی سے بڑھنے کی امید ہے۔ جناب چندرا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہمارے بچوں کو صحیح عمر میں صحیح طرح کا ایکسپوزر دینا لازمی ہے، تاکہ انہیں اپنی تخلیقی صلاحیت کو نکھارنے اور اس شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کا موقع ملے، جس کے لئے مسودہ پالیسی میں ہنرمندی اور تعلیم پر یکساں طور سے زور دیا گیا ہے۔

مستقبل میں صنعت کے دائرے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب چندرا نے کہا کہ اے وی جی سی آج اس مقام پر ہے، جہاں ہندوستانی  آئی ٹی سیکٹر سال 2000 کے آس پاس تھا۔آئی ٹی سیکٹر دنیا میں ایک اہم   معاونت   کار بن گیا ہے اور اے وی جی سی شعبے میں بھی یہی صلاحیت  ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہالی وڈ کی اہم فلموں میں آج ہندوستان سے ہنرمندی اور افرادی قوت تک تعاون شامل ہے۔ انہوں نے اس شعبے میں صلاحیتوں کے لئے صحیح طرح کے اسکل انفراسٹرکچر کے التزام کو یقینی بنانے کے لئے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے ملک کے اے وی جی سی کے خواب کو پورا کرنے میں ریاستوں کے رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کوششوں کو بڑھانے  اور شعبے کو بڑھاوا دینے کے لئے ضروری وسائل کو جٹانے میں ریاستوں کے رول کو سرفہرست تسلیم کیا۔ جناب اپورو چندرا نے بہتری لانے کے لئے علاقائی مرکز بنانے پر زور دیا اور اس سمت میں کرناٹک کے ذریعے اٹھائے گئے قدموں کی طرف دھیان دلایا ، جس میں کئی اسٹارٹ اَپ پہلے سے ہی مرکز کا حصہ ہے۔

ہنرمندی ترقی اور کاروبار کی وزارت کے سیکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے ہندوستان کو اے وی جی سی اسپیس میں ایک گو-ٹو ہب بنانے کے لئے اس شعبے میں مستقبل کے لئے تیار ہنرمندی کی سہولت کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔انہوں نے  مضبوط فیزیکل انفراسٹرکچر کے قیام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، جو ایک طالب علم کے سیکھنے اور ترقی میں مدد کرے گا۔صلاحیت و کاروبار کی وزارت نے پہچان کی ہے کہ اے وی جی سی شعبے کی ترقی کے لئے اسکیلنگ پہل اہم ہوگی اور اسکیلنگ ایکو سسٹم مہیا کرنے کے لئے اعلیٰ ترین کوشش کرنے کے لئے عہد بند ہے۔

اے وی جی سی کی کچھ سرفہرست ریاستوں نے ورکشاپ کے دوران اپنی سیکھ اور اعلیٰ ترین طور طریقوں کو ساجھا کیا ، جس میں دیگر ریاستوں کو رہنمائی   فراہم کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔جس میں ریاستی سطحی اے وی جی سی پالیسیوں کا مسودہ تیار کرنے میں ان کی مدد کرنا شامل ہے۔ ورکشاپ کے دوران احاطہ کئے گئے سیشن کا تصور ریاستوں کو ریاست کی اے وی جی سی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر وضاحت حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لئے کی گئی ہے۔جس میں وہ ریاست سطحی پالیسیوں کا مسودہ تیار کرنے میں اہل ہوسکیں۔

نگرانی و تجزیہ(ایم اینڈ ای ) اور اے وی جی سی –ایکس آر  اسپیس میں  کام کرنے والی مختلف اہم کمپنیوں اور صنعتی اکائیوں کے نمائندوں نے ورکشاپ میں حصہ لیا اور ملک میں اس شعبے کو بڑھاوا دینے پر اپنے خیالات ساجھا کئے۔

اس قومی ورکشاپ کا انعقاد مثالی ریاستی پالیسی کو اس کے مطابق اور اسے اپنانے کے لئے ریاستوں میں تشہیر کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس میں قومی پالیسی کے مسودے پر گفتگو کے لئے اسے اپنے اسٹیک ہولڈرز کی ضرورتوں کے عین مطابق بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کیا۔ اس کے علاوہ ورکشاپ نے بعض ریاستوں کے ذریعے اے وی جی سی شعبے کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنائی جارہی اعلیٰ ترین روایتوں کی نمائش کرنے پر ایک سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری (فلم)جناب پرتھول کمار کے تبصرے اور شکریہ تجویز کے ساتھ ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

اے وی جی سی پرموش ٹاسک فورس کی تشکیل اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری جناب اپورو چندرا کی صدارت میں کی گئی تھی۔ اس نے دسمبر 2022میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے، جسے اٹھائے جانے والے قدموں کے لئے رہنما دستاویز کی شکل میں اپنا یاگیا ہے۔اس میں ریاستوں کے لئے  قومی  پالیسی اور ماڈل پالیسی کا خاکہ بھی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4242)


(Release ID: 1917751)