محنت اور روزگار کی وزارت
فروری 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 16.03 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا
فروری 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت تقریباً 11,000 نئے ادارے رجسٹرڈ ہوئے
Posted On:
18 APR 2023 11:13AM by PIB Delhi
ایمپلایئز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ذریعہ جاری کردہ عارضی پے رول کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2023 کے مہینے میں ایمپلایئز اسٹیٹ انشورنس اسکیم(ای ایس آئی اسکیم) میں 16.03 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، ملازمین کی ریاستی بیمہ اسکیم کے تحت فروری 2023 کے مہینے میں تقریباً 11,000 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے ہیں جو اپنے ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔
نئے اندراج کئے جانے والوں میں زیادہ بڑی تعداد 25 سال کی عمر تک کے ملازمین کی ہے، کیونکہ 7.42 لاکھ ملازمین جو مہینے میں شامل کیے گئے کل ملازمین کا 46فیصد بنتے ہیں، اس عمر کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے اچھے مواقع مل رہے ہیں۔
فروری 2023 کے پے رول ڈیٹا کا صنفی تجزیہ ای ایس آئی اسکیم کے تحت 3.12 لاکھ خواتین کارکنوں کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت کل 49 ٹرانس جینڈر ملازمین رجسٹرڈ ہوئے۔ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ ای ایس آئی سی ، معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔
پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا کی تخلیق ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.4227
(Release ID: 1917533)
Visitor Counter : 141