وزارات ثقافت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اپریل کو پہلی عالمی بدھسٹ چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
بیرونی ممالک سے 171 مندوبین اور ہندوستانی بدھ تنظیموں کے 150 مندوبین سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے: جناب جی کے ریڈی
Posted On:
17 APR 2023 8:01PM by PIB Delhi
ثقافت سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمہ کےمرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے آج نئی دہلی میں آئندہ پہلی عالمی بدھسٹ سربراہ کانفرنس کے بارے میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کیا۔
جناب جی کے ریڈی نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 اپریل کو نئی دہلی میں پہلی عالمی بدھسٹ چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وزارت ثقافت اپنی زیر امداد تنظیم انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن(آئی بی سی) کے تعاون سے 20-21 اپریل کو اشوک ہوٹل میں گلوبل بدھسٹ چوٹی کانفرنس (جی بی ایس) کی میزبانی کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کئی تقریبات، یادگاری تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے اور مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلی بین الاقوامی عالمی بدھسٹ چوٹی کانفرنس ہندوستان میں منعقد کی جائے گی۔
بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار مختلف ممالک کے ممتاز بدھ بھکشو ہندوستان کا دورہ کریں گے اور چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوٹی کانفرنس میں بدھ مت کے فلسفے اور فکر کی مدد سے عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ عالمی سربراہی اجلاس بدھ مت میں ہندوستان کی اہمیت اور افادیت کو ظاہر کرے گا، اس لئے کہ بدھ مت ہندوستان میں پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو روزہ عالمی بدھ سربراہ اجلاس کا موضوع ہے ‘‘عصر حاضر کے چیلنجز کے جوابات: فلسفے سے عمل تک’’۔
جناب جی کشن ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ یہ عالمی سربراہی اجلاس دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو بڑھانے کا ذریعہ بھی ہوگا۔ مرکزی وزیر نے انکشاف کیا کہ اس چوٹی کانفرنس میں تقریباً 30 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے اور بیرونی ممالک سے تقریباً 171 مندوبین اور ہندوستانی بدھ تنظیموں سے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور علماء، سنگھا لیڈر اور مذہبی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں 173 بین الاقوامی شرکاء ہیں جن میں 84 سنگھا ممبر اور 151 ہندوستانی مندوبین شامل ہیں جن میں 46 سنگھا ممبران، 40 راہبائیں اور 65 دہلی کے باہر سے آئے ہیں۔ کانفرنس میں این سی آر خطے کے تقریباً 200 افراد بھی شرکت کریں گے جن میں غیر ملکی سفارت خانوں کے 30 سے زیادہ سفیر بھی شامل ہیں۔ مندوبین آج کے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور بدھ دھام میں جوابات تلاش کریں گے جو عالمگیر اقدار پر مبنی ہے۔
مباحثے درج ذیل چار موضوعات کے تحت ہوں گے:
1. بدھ دھام اور امن
2. بدھ دھام: ماحولیاتی بحران، صحت اور پائیداری
3. نالندہ بدھ مت کی روایت کا تحفظ
4. بدھ دھام یاترا، زندہ ورثہ اور بدھ کے آثار: جنوبی، جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا کے ممالک سے ہندوستان کے صدیوں پرانے ثقافتی روابط کی ایک لچکدار بنیاد۔
دو کلیدی تقریریں بالترتیب سنگھا اور تعلیمی سیشنوں کے لیے تقدس مآب جناب تھیچ ٹرائی کوانگ، ویتنام بدھسٹ سنگھا کے سپریم سرپرست اور پروفیسر رابرٹ تھرمن کریں گے۔
ہندوستان میں شروع ہونے والی مذہبی روایات ‘ قدیم دھرم، زندگی کا ابدی طریقہ’ کا حصہ ہیں۔ قدیم ہندوستان میں بدھ دھام نے انسانی تہذیب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ دنیا میں اس کا پھیلاؤ علم اور ثقافتوں کے ایک عظیم منتھن اور دنیا بھر میں متنوع روحانی اور فلسفیانہ روایات کے پھلنے پھولنے کا باعث بنا۔
یہ توقع کی جاتی ہے کہ اس اجلاس میں اس بات پر غور و خوض کیاجائے گا کہ کس طرح بدھ دھام کی بنیادی اقدار عصری نظام میں تحریک اور رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں جو تکنیکی ترقی اور صارفیت کو آگے بڑھاتی ہے لیکن پھر بھی کرہ اراض تباہ حالی کا شکار ہے اور معاشروں میں بھی تیزی سے مایوسی کا شکار ہونے کا رجحان بڑھتا جاتاہے۔
سربراہی اجلاس کا بنیادی نقطہ نظر شاکیمونی بدھ کی تعلیمات پر غور کرنا ہے جو صدیوں سے بدھ دھام کے عمل سے مسلسل افزودہ ہوتی رہی ہیں۔ اس کا مقصد بدھ مت کے علما اور مذہبی ماہرین کے لیے ایک فورم قائم کرنا ہے۔ یہ دھرم کی بنیادی اقدار کے مطابق عالمگیر امن اور ہم آہنگی کے لیے کام کرنے کے مقصد کے ساتھ امن، ہمدردی اور ہم آہنگی کے لیے بدھ کے پیغام کا بھی مطالعہ کرے گا اور مزید علمی تحقیق کے لیے ایک دستاویز تیار کرے گا، تاکہ عالمی سطح پر بین الاقوامی تعلقات کے انعقاد کے لیے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کرنے کے مقصد سے اس کی عمل پذیری کا مطالعہ کیا جا سکے۔
ثقافت کی وزارت نے آئی بی سی کے ساتھ، بدھ مت کی ایک عالمی تنظیم، جس کا صدر دفتر نئی دہلی میں ہے، نے حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ممالک کے ماہرین کی مشترکہ بدھ مت ورثہ پر ایک کامیاب بین الاقوامی میٹنگ کا انعقاد کیا تاکہ بین الثقافتی روابط کو دوبارہ قائم کیا جا سکےاور ایس سی او ممالک کے مختلف عجائب گھروں کے مجموعوں میں وسطی ایشیا کے بدھ فن، آرٹ کے انداز، آثار قدیمہ کے مقامات اور نوادرات کے درمیان مشترکات کو تلاش کیا جاسکے۔
جی بی ایس۔2023 بدھ مت اور آفاقی خدشات کے معاملات پر عالمی بدھ دھام کی قیادت اور اسکالرز کو شامل کرنے، اور ان کو اجتماعی طور پر حل کرنے کے لیے پالیسی کے نتائج کے پیش کرنے کی اسی طرح کی کوشش ہے۔
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.4212
(Release ID: 1917508)
Visitor Counter : 148