نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے این سی او ای، ہمیر پور میں بیڈمنٹن کورٹ میٹ، جوڈو ہال اور باکسنگ ہال کا افتتاح کیا

Posted On: 14 APR 2023 3:20PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعہ کو ہماچل پردیش کے ہمیر پور میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا  (ایس اے آئی)  کے  نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس(این سی او ای) میں کھیلوں کی سہولیات کا افتتاح کیا۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے این سی او ای ہمیر پور میں  باکسنگ ہال اور جوڈو ہال  میں فرش کے ساتھ بیڈمنٹن کورٹ میٹ نصب   اور مصروف عمل  ہے۔

مارچ 2022 میں ہماچل پردیش  حکومت کے تعاون سے کے ہمیر پورمیں واقع  نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا گیا ہے۔  فی الحال پہلے سال کے لیے، غیر رہائشی بنیادوں پر ، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، جوڈو، ہاکی، کشتی کے 6 شعبوں میں 91 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ این سی او ای کی مستقبل میں توسیع کا کام جاری ہے ،جس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے 300 بستروں والے ہاسٹل کی سہولیات کے ساتھ  ایک بین الاقوامی کھیلوں کا میدان اور اولمپک سائز کا سوئمنگ پول  تیار کیا جا رہا ہے ۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مختصر وقت میں  کورٹ کی تعمیر کے لیے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کی کوششوں کی  ستائش کی۔ وزیر  موصوف نے کہا، "اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے اس این سی او ای کی تکمیل میں صرف 10 مہینے لگے اور میں ڈاکٹر امبیڈکر جینتی پر خوش ہوں، ہم نئے بیڈمنٹن کورٹ، نئے لائٹ سسٹم،  کشتی اور جوڈو میٹ وغیرہ  کا افتاح کر رہے ہیں۔ یہ ریکارڈ وقت میں کیا گیا۔ اس این سی او ای کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ہم سب  اپنی زندگی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں گے اور اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے سخت جد و جہد کریں گے۔

جناب ٹھاکر نے کہا "یہاں این سی او ای میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہوں گے اور ان کھلاڑیوں کو یہاں جو تربیت ملے گی ، وہ ہنر اور ترقی کے لحاظ سے  ان کے کیریئر کو آگے بڑھائے گی۔ اس سے ہماچل پردیش میں کھیلوں کی ترقی کو کافی تقویت ملے گی اوراس سے  انہیں مزید فروغ حاصل ہوگا۔ م اس خطے کو ہندوستان میں کھیلوں کا اگلا بڑا مرکز بنانے کا ہدف ہے ۔‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

4118


(Release ID: 1916713) Visitor Counter : 134