وزیراعظم کا دفتر

پی ایم اے وائی ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے: وزیر اعظم

Posted On: 14 APR 2023 9:01AM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے آج جموں میں پونچھ کے رکن پارلیمنٹ جناب جگل کشور ورما کے ٹوئیٹ کے ایک سلسلے کا جواب دیا ، جس میں رکن پارلیمنٹ نے  پی ایم آواس یوجنا کے تحت فراہم کرائے گئے ایک گھر کے ذریعہ پونچھ کی چنچلا دیوی کی زندگی میں لائی گئی زبردست تبدیلی کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم اے وائی ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں کو آسان بنا رہی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا:

’’جموں و کشمیر کی چنچلا دیوی جی کی یہ خوشی بتاتی ہے کہ کیسے پردھان منتری آواس یوجنا سے ہماری ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4098



(Release ID: 1916493) Visitor Counter : 106