کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے فرانس کے بیرون تجارت، معاشی سرگرمیوں اور بیرون ملک فرانسیسی شہریوں کے امور کے وزیر اولیور بیش سے ملاقات کی

Posted On: 12 APR 2023 8:45AM by PIB Delhi

تجارت  و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کل اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پرفرانس کے  بیرون تجارت ، معاشی سرگرمیوں اور بیرون ملک فرانسیسی شہریوں کے امور کے وزیر جناب اولیور بیش سے ملاقات کی۔

دونوں وزراء نے اپنی اپنی معیشت کی صورتحال حالت پر تبادلہ خیال کیا جہاں مسٹر بیش نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فرانس میں یورو زون میں افراط زر کی شرح سب سے کم 5.2 فیصد ہے، جو یورپی یونین کے دیگر ممالک کی اوسط کا نصف ہے۔ بیروزگاری 7 فیصد رہی اور 2022 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 2.6 فیصد رہی۔ اس سال کے لیے متوقع شرح نمو 0.6-1 فیصد رہنے کی امیدہے۔

جناب گوئل نے بتایا کہ ہندوستانی معیشت مستحکم ہے۔ ہندوستان میں مہنگائی دوہرے ہندسے پرہے اور اب ہم دوہرے ہندسے سے  6-6.5 فیصد  پرہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال شرح نمو جی ڈی پی کا 6.8 فیصد رہی ہے اور معمول کی شرح  میں 13 فیصد  کااضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت بڑھ رہی ہے اور بہت کچھ کیاجانا باقی ہے۔ رافیل کی خریداری اور حالیہ ایئربس آرڈر کے ساتھ، اس شراکت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جناب بیش نے کہا کہ دو طرفہ تجارت 2021-22 میں 15.1 بلین امریکی ڈالر تھی، جو گزشتہ دہائی میں دوگنی ہو گئی ہے۔ فرانس سے 10 ارب امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جو ہندوستان میں سب سے اعلی غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں فرانس میں سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہی ہیں اور اس وقت تقریباً 300 ملین یورو کی سرمایہ کاری  ہوئی ہے۔ جناب گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ زبان کی رکاوٹوں کو توڑ کر تجارت کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

دونوں وزراء نے ہندوستان۔ یوروپی یونین ایف ٹی اے مذاکرات سے متعلق ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ،جہاں مارکیٹ تک رسائی سے متعلق مسائل پر غور  وخوض کیا گیا۔ جناب گوئل نے  اس بات پر مزید روشنی ڈالی کہ ہندوستان اگلے 10 سالوں میں 2000 کمرشل ہوائی جہاز خریدنا چاہتا ہے اور گھریلو اور بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان کے پاس تجارتی طیارے بنانے کا بہت زبردست  موقع ہے۔

دونوںوزراء نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جناب  بیش نے ہندوستان میں فرانسیسی کمپنیوں کی براہ راست سرمایہ کاری پر مزید بات کی اور بتایا کہ بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی اور نقل و حمل میں باہمی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات روشنی ڈالی کہ فرانس نے کوچی، ناگپور اور احمد آباد میں عوامی منصوبوں کی حمایت کی ہے۔

جناب گوئل نے اگست 2023 میں جی 20 تجارتی وزراء کی میٹنگ کے موقع پر فرانسیسی برادری کے ساتھ بیش بیش کو ہندوستان آنے کی دعوت دی۔

**********

ش ح۔ ع م ۔ ف ر

U. No.4002


(Release ID: 1915768) Visitor Counter : 124