ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے روزگار کی مہارت  کے نصاب کے ڈیجیٹل ورژن کی نقاب کشائی کی


مہارت کے ماحولیاتی نظام میں سیکھنے والے  2.5 ملین طلبہ ڈیجیٹل اسباق تک رسائی حاصل کر کے ملازمت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں

Posted On: 11 APR 2023 3:58PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای )،کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں فیوچر اسکلز فورم میں ہندوستان کے صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی ز) میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے روزگار کی مہارت  کے نصاب کے ڈیجیٹل ورژن کی نقاب کشائی کی۔ دی فیوچر اسکلز فورم - فیوچر رائٹ اسکلز نیٹ ورک (ایف آر ایس این ) کی  ایک پہل ہے جو کویسٹ  الائنس، ایسینچر ، سسکو ، اور جے پی مورگن  کی مشترکہ کوشش ہے۔ یہ پہل نوجوانوں کو مستقبل کے لیے اہم مہارتیں حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے سرکاری ہنر کی تربیت کے اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، صنعت اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے شراکت داروں کو اکٹھا کرتی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011G0K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027B9V.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے روزگار کو بڑھانے، ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل اور 21ویں صدی کی افرادی قوت کی تیاری میں ہنر مندی کی تبدیلی کی طاقت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی کی اگلی سہ ماہی جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کر رہا ہو گا، ہندوستان سب سے بڑی معیشت ہو گا۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے لے کر ویکسینیشن تک، ہم زندگی کے تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کو اپنانے اور بہترین معیار کی مصنوعات اور خدمات بنانے میں پہلے ہی آگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں کام کی جگہ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے اور جہاں نئی  ٹیکنالوجیز صرف ایک چھوٹی اشرافیہ تک محدود نہیں ہیں، مہارت کی ترقی ہماری آبادی کے حقیقی امکانات کو کھولنے کی کلید ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ صنعت کے رہنما ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت پیدا کرنے اور معاشرے کے وسیع تر فائدے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز، جیسے اے آئی ، آئی او ٹی  سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر سوچنے کے لیے جمع  ہوئے ہیں۔ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیان کیا ہے، ہندوستان کی صلاحیت سے دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) نے کمانے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

ڈیجیٹل اسباق میں مالیاتی اور ڈیجیٹل خواندگی، تنوع اور شمولیت، کیریئر کی ترقی، اہداف کی ترتیب اور انٹرپرینیورشپ کے ماڈیولز شامل ہیں۔ یہ اپ گریڈ شدہ ای ایس  نصاب سے اخذ کیے گئے ہیں جسے ایم ایس ڈی ای  نے ستمبر 2022 میں شروع کیا تھا۔

کسی بھی وقت، کہیں بھی سیکھنے کی ضرورت کو پورا کرنے کے مقصد سے، یہ ماڈیولز حکومت ہند کے بھارت اسکلز پورٹل کے ساتھ ساتھ دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے 2.5 ملین سے زیادہ سیکھنے والوں کے لیے قابل رسائی ہوں گے۔ فعال صنعتی شراکت کے ساتھ تیار کئے گئے نصاب میں 12 ماڈیولز شامل ہیں جو کہ بائٹ سائز، گیمفائیڈ فارمیٹ میں ہیں اور ہر اسباق کے بعد ایسے جائزے ہوتے ہیں جو سیکھنے والوں کو ان کے سیکھنے کی گہرائی کا اندازہ لگانے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ماڈیولز میں کہانی سنانے کا طریقہ سیکھنے والوں کو متعلقہ منظرنامے فراہم کرتا ہے جسے وہ حقیقی دنیا کے حالات پر لاگو کر سکتے ہیں۔ تعمیری فیڈ بیک سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سیکھنے والوں کو فیڈ بیک ملے جو مخصوص، بروقت، قابل عمل ہو اس طرح سیکھنے کے بہتر نتائج کو ممکن بناتا ہے۔

ڈیجیٹل اسباق صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی ) میں بلینڈڈ لرننگ جیسے اختراعی تعلیمی ماڈلز کو متعارف کرانے میں معاون ثابت ہوں گے، جو اساتذہ کو 21ویں صدی کے کلاس روم بنانے اور اس کی رہنمائی کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔

*****

ش ح ۔ا م۔س ا۔

U:3992


(Release ID: 1915655) Visitor Counter : 141