وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے چنئی، تمل ناڈو میں ایم جی آر چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر چنئی-کوئمبٹور وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

Posted On: 08 APR 2023 6:16PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں ایم جی آر چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر چنئی-کوئمبٹور وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مقام پر پہنچ کر، وزیر اعظم نے چنئی-کوئمبٹور وندے بھارت ایکسپریس کا معائنہ کیا اور بچوں کے ساتھ ساتھ ٹرین کے عملے سے بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

چنئی اور کوئمبٹور کے شاندار شہروں میں وندے بھارت ایکسپریس کی بدولت اور بھی بہتر رابطہ ہے۔ ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس موقع پر نوجوان دوستوں سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم کے ساتھ تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو بھی تھے۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3878

 



(Release ID: 1914947) Visitor Counter : 110