وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

چینئ ہوائی اڈے پر نئی جدیدترین مربوط ٹرمنل بلڈنگ ، چینّئی کے بنیادی  ڈھانچہ میں ایک اہم اضافہ ہوگا:وزیراعظم

Posted On: 06 APR 2023 11:26AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہاکہ چینّئی ہوائی اڈے پرنئی جدیدترین مربوط ٹرمنل بلڈنگ ، چینّئ کے بنیادی ڈھانچہ میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ اس سے کنکٹی وٹی کو فروغ حاصل ہوگا اورمقامی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔

سلسلے وار ٹوئیٹس میں شہری ہوابازی کی وزارت  نے مطلع کیاہے کہ چینّئی ہوائی اڈے پر نئی اورجدیدترین مربوط ٹرمنل بلڈنگ کے پہلے مرحلے کا افتتاح 8اپریل 2023کو عزت مآب وزیراعظم  جناب نریندرمودی کریں گے ۔

شہری ہوابازی کی وزارت  کے ٹوئیٹ  کے جواب میں ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا :

‘‘یہ چینّئی  کے بنیادی ڈھانچہ  میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔ اس سے کنکٹی وٹی کو فروغ حاصل ہوگا اورمقامی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔ ’’


***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -3787


(Release ID: 1914189) Visitor Counter : 107