صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ 6 سے 8 اپریل کے دوران آسام کے دورے پر رہیں گی

Posted On: 05 APR 2023 6:46PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 6 سے 8 اپریل کے دوران آسام کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ 7 اپریل 2023 کو قاضی رنگا نیشنل پارک میں گج اُتسو 2023 کا افتتاح کریں گی۔ اس کے بعد گوہاٹی میں صدر جمہوریہ کنچن جنگا کوہ پیما مہم 2023 کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گی۔ اسی دن وہ گوہاٹی میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھی شامل ہوں گی۔

صدر جمہوریہ 8 اپریل 2023 کو تیج پور ایئرفورس اسٹیشن میں سکھوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے میں پرواز بھی کریں گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3768

05.04.2023



(Release ID: 1914056) Visitor Counter : 113